گجرات (رپورٹ: مرزا عادل رحمان) ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر کا ڈی پی او آفس میں ایس ڈی پی او ز، ایس ایچ اوز، کے ساتھ میٹنگ، ضلع میں امن و امان اور کرائم کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او آفس گجرات میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید توصیف حیدر کی سربراہی میں خصوصی میٹنگ ہوئی جس میں ضلع کے تمام ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ میٹنگ میں ضلع بھر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور جرائم کی روک تھام کیلئے کئے گئے اقدامات کے متعلق تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ڈی پی او گجرات نے اس موقع پر تمام افسران پر واضح کیا کہ ضلع سے جرائم کا خاتمہ اور قانون شکن عناصر کی سرکوبی ان کی اولین ترجیح ہے، جرائم پیشہ افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ان کے خلاف بلاامیتاز سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کیلئے انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ بننے والے افسران کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے۔ تمام افسران شہریوں کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئیں اور اپنے اخلاق کو بہتر بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صرف قابل اور ایماندار افسران ہی عہدوں پر فائز رہیں گے، کام چور اور کرپٹ افسران کی محکمہ میں کوئی جگہ نہ ہے۔ اس موقع پر ڈی پی او گجرات نے تمام افسران کو ہدایت دی کہ اپنے ماتحت عملہ کے مسائل سنیں اور ان کے ساتھ اچھا رویہ رکھیں۔
![]()