کراچی (رپورٹ: ایم فیصل نذیر/ عاصم نواب ) کراچی بندرگاہ پر حادثہ 2 جہاز ٹکرا گئے ایک جہاز ٹرمینل پر کھڑا تھا جبکہ دوسرا پارکنگ کیلئے آرہا تھا- پاکستان کے سب سے گہرے ٹرمینل پر جہازوں کی آمدورفت معطل- بحری مال بردار جہاز ٹولٹن سے کنٹینرز سمندر میں گر گئے- کنٹینرز نکالنے کے بعد بندرگاہ کے ٹرمینل پر جہازوں کی آمدورفت بحال کی جائے گی- ذرائع مطابق سمندر میں غوطہ خور زیرآب کنٹینرز کی تلاش میں مصروف ہیں جبکہ کراچی پورٹ ٹرسٹ کی کرین ‘ہاتھی’ کو کنٹینرز نکالنے کے لئے اسٹینڈ بائی کردیا گیا ہے۔دوسری جانب چیئرمین کے پی ٹی جمیل اختر نے کنٹینرز سے لدے جہاز کا لنگر انداز جہازسے ٹکرانے کی جگہ کا دورہ کیا اور کنٹینرز کے سمندرمیں گرنے کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ ترجمان کے پی ٹی کے مطابق اس بات کو یقینی بنایا جارہا ہےکہ کنٹینرز بہہ کر چینل میں نہ آئیں، کنٹینرز بہہ کر چینل میں جانے سے روکنے کے لئے اقدامات کیے جارہے ہیں ۔گزشتہ روز جہاز کی برتھنگ کے دوران کنٹینرز سے لدا جہاز لنگر انداز جہاز سے ٹکرا گیا تھاجس کے نتیجے میں اکیس کنٹینرز سمندر میں گر گئے تھے۔ یاد رہے کہ پورٹ پر دو جہازوں کے تصادم کا واقعہ دس سال بعد پیش آیا ہے-
![]()
کراچی کی بندرگاہ پر حادثہ 2 مال بردار بحری جہاز ٹکرا گئے- کراچی پورٹ پر دو جہازوں کے تصادم کا واقعہ دس سال بعد پیش آیا تصاویر: نوپ نیوز