Home / اہم خبریں / یوم پاکستان کے موقع پر پاکستان ہائی کمیشن ملیشیا میں پرچم کشائی کی تقریب انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی

یوم پاکستان کے موقع پر پاکستان ہائی کمیشن ملیشیا میں پرچم کشائی کی تقریب انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی

کوالالمپور (رپورٹ: عامر وقاص چوہدری) ملیشیا کے دارلخلافہ کوالالمپور میں پاکستانی سفارت خانے میں یوم پاکستان کی تقریب بھرپور جوش و جذبے سے منائی گئی- تقریب کا آغاز صبح کے وقت ہوا تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کے بعد ملیشیا میں پاکستان ہائی کمیشن کے سربراہ نفیس زکریا نے پاکستان کا سرسبز ہلالی پرچم لہرا کر پرچم کشائی کی- جبکہ ملیشیا میں موجود ڈیفنس اتاشی کی سربراہی میں تینوں مسلح افواج کے جوانوں نے سلامی دی. قومی ترانہ کے وقت تقریب میں موجود تمام لوگوں نے یک زبان ہوکر قومی ترانہ پڑھا جبکہ تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ پاکستانی ہائی کمشنر نفیس زکریا نے صدر پاکستان ممنون حسین، وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کا خصوصی پیغام پڑھ کر سنایا. تقریب کے آخر میں پاکستان سے خصوصی طور پر بھیجی گئی مٹھائی سے ملیشیا میں موجود پاکستانی کمیونیٹی نے خوب لطف اٹھایا- جبکہ یوم پاکستان کی تقریب میں غیر ملکی سفیروں، کاروباری شخصیات، ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی

         

 

   

یوم پاکستان کے موقع پر پاکستان ہائی کمیشن ملیشیا میں پرچم کشائی کی تقریب انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی تصاویر: نوپ نیوز

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

انیتا غلام علی پر کتاب کی تقریبِ رونمائی، انیتا غلام علی اپنی ذات میں ایک بڑی شخصیت تھیں، مہتاب اکبر راشدی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیرِ اہتمام معروف ماہرِ تعلیم، …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے