Home / اہم خبریں / الغوثیہ یوتھ ویلفئیر آرگنائزیشن پاکستان "بلوچستان چیپٹر” نے تعلیم سب کے لئے مہم کا آغاز کردیا، سرکاری اسکول کے بچوں میں مفت یونیفارم کی تقسیم

الغوثیہ یوتھ ویلفئیر آرگنائزیشن پاکستان "بلوچستان چیپٹر” نے تعلیم سب کے لئے مہم کا آغاز کردیا، سرکاری اسکول کے بچوں میں مفت یونیفارم کی تقسیم

کوئٹہ (بیورو رپورٹ ) الغوثیہ یوتھ ویلفئیر آرگنائزیشن پاکستان "بلوچستان چیپٹر” کی جانب سے تعلیم سب کے لئے مہم کا آغاز کردیا گیا ہے جس میں غریب گھرانوں کے ایسے مستحق بچے جو غربت کی وجہ سے تعلیم حاصل نہیں کرتے ہیں یا پھر ان کے والدین کی مالی سکت نہیں ہوتی ہے ایسے مستحق بچوں کے لئے الغوثیہ یوتھ ویلفئیر آرگنائزیشن پاکستان "بلوچستان چیپٹر” نے کوئٹہ کے مختلف سرکاری اسکولوں کا دورہ کیا اور بچوں میں نئے اسکول یونیفارم تقسیم کیے گئے بچوں اور اسکول کے اساتذہ نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا- الغوثیہ یوتھ ویلفئیر آرگنائزیشن پاکستان "بلوچستان چیپٹر” کے صوبائی عہدیداران ڈاکٹر شاہد عمران چشتی چیف آرگنائزر بلوچستان۔ فرزانہ بلوچ چیف آرگنائزر بلوچستان خواتین ونگ۔ جاوید خان اچکزئی سینئر نائب صدر بلوچستان، میر آصف دہوار نائب صدر بلوچستان، ہارون خان جدون صوبائی سیکریٹری جنرل، فیصل سعود ملک صوبائی انفارمیشن سیکریٹری، میر ناصر دہوار صوبائی ایڈیشنل سیکریٹری جنرل اور فیصل بلوچ کی جانب سے کوئٹہ میں مستحق بچوں کو مختلف سرکاری اسکولوں میں یونیفارم تقسیم کیے گئے-

الغوثیہ یوتھ ویلفئیر آرگنائزیشن پاکستان "بلوچستان چیپٹر” نے تعلیم سب کے لئے مہم کی تصویری جھلکیاں

 

 

 

 

  

 

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود قیادت کریں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے