Home / اہم خبریں / ٹرائنگولر کرکٹ سیریز میں سنگاپور نے زمبابوے کی ٹیم کو شکست دیکر نئی تاریخ رقم کردی

ٹرائنگولر کرکٹ سیریز میں سنگاپور نے زمبابوے کی ٹیم کو شکست دیکر نئی تاریخ رقم کردی

کراچی (سپورٹس ڈیسک) ٹرائنگولر کرکٹ سیریز میں سنگاپور نے زمبابوے کی ٹیم کو شکست دیکر نئی تاریخ رقم کردی، یہ پہلی بار ہے کہ سنگاپور کی ٹیم نے کسی انٹرنیشنل اور کرکٹ کی مکمل ممبر ٹیم کو شکست دی، زمبابوے کی ٹیم کو 4 رنز سے شکست، بارش کے باعث میچ متاثر ہوا اور میچ 18، 18 اوورز تک محدود کر دیا گیا۔ سنگاپور کی ٹیم نے زمبابوے کی ٹیم کو میچ میں 4 رنز سے ہرا دیا۔ زمبابوین ٹیم 182 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ کپتان سین ولیمز کے 66 رنز رائیگاں گئے۔ انڈین ایسوسی ایشن گراؤنڈ پر کھیلے گئے سیریز کے تیسرے میچ میں سنگاپور نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 18 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بنائے، ٹم ڈیوڈ اور من پریت سنگھ نے بالترتیب 41، 41 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ زمبابوے کے ریان برل نے تین، رچرڈ نگاراوا نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جواب میں زمبابوے کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل میں ناکام رہی اور 18 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بناسکی، کپتان سین ولیمز کی 66 اور ریگس چاکابوا کے 48 رنز بھی اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے، سین ولیمز کی اننگز میں 5 چھکے اور 5 چوکے بھی شامل تھے۔ یوں سنگاپور کی ٹیم نے زمبابوے کی ٹیم کو 4 رنز سے شکست دیکر نئی تاریخ رقم کردی۔ امجد محبوب اور جاناک پراکاش نے دو ، دو وکٹیں حاصل کیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے