Home / اہم خبریں / صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی پاک سری لنکا سیریز کا میچ دیکھنے نیشنل اسٹیڈیم پہنچ گئے

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی پاک سری لنکا سیریز کا میچ دیکھنے نیشنل اسٹیڈیم پہنچ گئے

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی پاک سری لنکا سیریز کا میچ دیکھنے قومی کرکٹ اسٹیڈیم پہنچ گئے ہیں۔ اسٹیڈیم کے باہر ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا یہاں سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں اور امید ہے کہ دیگر ممالک کی ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی۔ صدر نے سری لنکن ٹیم کا پاکستان آنے پر شکریہ ادا کیا۔ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی بھی ڈاکٹر عارف علوی کے ساتھ میچ دیکھیں گے۔ کراچی میں 10سال بعد کرکٹ کے بین الاقوامی مقابلے ہو رہے ہیں جن کے لیے سیکیورٹی کے بھی سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: بنگلہ دیش ویمنز کے ہاتھوں پاکستان کو ایک اور شکست

ساوتھمپٹن، (اسپورٹس ڈیسک ) آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں بنگلہ دیش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے