Home / اہم خبریں / پاکستان کے نوجوان بلے باز بابر اعظم ایک سال میں ہزار رنز بنانے والے تیز ترین پاکستانی کرکٹر بن گئے

پاکستان کے نوجوان بلے باز بابر اعظم ایک سال میں ہزار رنز بنانے والے تیز ترین پاکستانی کرکٹر بن گئے

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان کے نوجوان بلے باز بابر اعظم نے رواں سال ون ڈے میچز میں ایک ہزار رنز مکمل کرلیے۔ بابر اعظم نے یہ کارنامہ رواں سال اپنی 19 ویں اننگز میں انجام دیا جس کے بعد وہ ایک سال میں ہزار رنز بنانے والے تیز ترین پاکستانی کرکٹر بن گئے۔ بابر اعظم نے سال 2019 میں اپنا ہزارواں رن سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں اپنی اننگز کے 54 واں رن مکمل کرکے حاصل کیا۔ وہ 2013 کے بعد کسی کلینڈر ائر میں ہزار ون ڈے رنز بنانے والے پہلے پاکستانی ہیں۔ ان سے قبل 2013 میں مصباح الحق اور محمد حفیظ نے ہزار، ہزار رنز بنائے تھے۔ 24 سالہ بابر اعظم، مجموعی طور پر پاکستان کے 10 ویں کھلاڑی ہیں جنہوں نے سال میں ایک ہزار یا زائد ون ڈے رنز بنائے ہوں، ان سے قبل محمد یوسف یہ کارنامہ 3 بار انجام دے چکے ہیں جبکہ اعجاز احمد، عامر سہیل، محمد حفیظ اور انضمام الحق نے دو ، دو مرتبہ سال میں ہزار ون ڈے رنز بنائے ہیں۔ جاوید میانداد، مصباح الحق، یونس خان اور سعید انور نے یہ کارنامہ ایک، ایک بار انجام دیا۔ نوجوان بیٹسمین بابر اعظم اس سے قبل بھی پاکستان کیلئے ون ڈے کے متعدد ریکارڈز بناچکے ہیں اور ان کا شمار دور حاضر میں وائٹ بال کے بہترین کرکٹرز میں ہوتا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے