تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پاکستان کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقاریونس نے کراچی میں قومی ٹیم کو جوائن کرلیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقاریونس نے کراچی میں قومی ٹیم کو جوائن کرلیا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقاریونس نے کراچی میں قومی ٹیم کو جوائن کرلیا۔ قومی ٹیم کے بولنگ کوچ گزشتہ روز پریکٹس سیشن کے دوران کھلاڑیوں کی رہنمائی کے لیے موجود رہے، سابق کپتان لاہور میں تربیتی کیمپ مکمل ہونے کے بعد اپنی بیٹی کی گریجویشن تقریب میں شرکت کے لیے سڈنی گئے تھے، انہوں نے پہلے ہی پی سی بی کو مطلع کر دیا تھا کہ سری لنکا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ کے موقع پر دستیاب نہیں ہوں گے، بارش کی وجہ سے یہ مقابلہ ہی ممکن نہیں ہو سکا۔ یاد رہے کہ وقار یونس چند ماہ میں مستقل طور پر پاکستان منتقل ہونے کا ارادہ پہلے ہی ظاہر کرچکے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے