Home / اہم خبریں / بھارتی فوج نے ایک بار پھر کنٹرول لائن پر سیز فائر کی خلاف ورزی، 60 سالہ خاتون سمیت 2 افراد شہید جبکہ 2 خواتین سمیت 3 شہری زخمی

بھارتی فوج نے ایک بار پھر کنٹرول لائن پر سیز فائر کی خلاف ورزی، 60 سالہ خاتون سمیت 2 افراد شہید جبکہ 2 خواتین سمیت 3 شہری زخمی

راولپنڈی (ویب ڈیسک) بھارتی فوج نے ایک بار پھر کنٹرول لائن پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نکیال اور رکھ چکری سیکٹرز پر بلا اشتعال فائرنگ ہے جس کے نتیجے میں 60 سالہ خاتون سمیت 2 افراد شہید جبکہ 2 خواتین سمیت 3 شہری زخمی ہوگئے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فورسز نے ایک بار پھر کنٹرول لائن پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نکیال اور رکھ چکری سیکٹرز پر بلااشتعال فائرنگ کی ہے۔ بھارتی فوج نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس سے 2 شہری شہید جبکہ 2 خواتین سمیت 3 شہری زخمی ہوگئے۔ شہید ہونے والوں میں 60 سالہ سلامت بی بی اور13سال کا ذیشان ایوب شامل ہیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پاک فوج نے بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کا مؤثر اور بھرپور جواب دیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

Naya Nazimabad Foundation Awards Rs. 10 Million in Scholarships to 200 Students of Jinnah University for Women

by Zeeshan Hussain Karachi, Naya Nazimabad Foundation has awarded scholarships worth Rs. 10 million to …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے