Home / اہم خبریں / کراچی پریڈی کے علاقے میں پولیس کی سرپرستی میں مضر صحت گٹکا کی فروخت جاری۔ ذرائع

کراچی پریڈی کے علاقے میں پولیس کی سرپرستی میں مضر صحت گٹکا کی فروخت جاری۔ ذرائع

کراچی ( نوپ نیوز) کراچی پریڈی کے علاقے میں شکیل نے گودھرا اور جیلانی ماوے کی موکل حاصل کرلی، پریڈی اور اطراف کے علاقوں میں پابندی کے باوجود مضر صحت ماوے کی کھلے عام فروخت جاری ہے۔ ذرائع، شکیل کی جانب سے مبینہ طور پر متعلقہ پولیس پریڈی تھانے سے ہفتہ 50 ہزار روپے میں موکل حاصل کی نئے تعینات ہونے والے ایماندار ایس ایچ او پریڈی نے گٹکا و چھالیہ مافیا کو کھلی چھوٹ دے دی، موکل حاصل کرنے کے بعد شکیل نامی شخص نے علاقے میں گودھرا اور جیلانی ماوے کا کوپریٹو مارکیٹ کے پارکنگ میں ڈمپنگ پوائنٹ بھی آباد کرلیا۔ ذرائع، پریڈی تھانے کے علاقے میں گودھرا اور جیلانی ماوے کا ڈمپنگ پوائنٹ کھلنے کے بعد پورے علاقے میں شکیل، قریشی، عدیل بٹ، عمان نے پان کی دکانوں اور کیبنوں پر اپنا گودھرا اور جیلانی ماوا رکھوا دیا۔ نئے تعینات ہونے والے تھانیدار ایس ایچ او پریڈی نے زہریلا کاروبار کرنے والے عناصر کو کھلی چھوٹ دے دی۔ مال بناؤ اور بھاری ہفتہ دو کی مہم زور و شور سے جاری ہے روک سکو تو روک لو مگر پریڈی تھانہ کی حدود میں گٹکا پھر بھی چلے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سینئر صحافی خاور حسین مرحوم کی پہلی برسی، پریس کلب سانگھڑ میں تعزیتی تقریب کا انعقاد

کراچی/سانگھڑ، (اسٹاف رپورٹر) کراچی سے وابستہ معروف نوجوان صحافی اور پریس کلب سانگھڑ کے رکن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے