Home / اہم خبریں / ہیکا طوفان شہر کراچی کے ساحل سے آٹھ سو کلو میٹر کی دوری پر آ گیا ہے، کل سے 30 ستمبر تک کراچی سمیت سندھ بھر میں بارش متوقع ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ

ہیکا طوفان شہر کراچی کے ساحل سے آٹھ سو کلو میٹر کی دوری پر آ گیا ہے، کل سے 30 ستمبر تک کراچی سمیت سندھ بھر میں بارش متوقع ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ

کراچی ( رپورٹ: ذیشان حسین) چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ ہیکا طوفان کراچی کے ساحل سے 800 کلو میٹر سے زائد فاصلے پر موجود ہے، طوفان نے کل سے شدت اختیار کی ہے جبکہ پورے ملک میں بارش کی پیش گوئی، کل سے 30 ستمبر تک کراچی سمیت سندھ بھر میں بارش متوقع ہے، تفصیلات کے مطابق ہیکا طوفان شہر کراچی کے ساحل سے آٹھ سو کلو میٹر کی دوری پر آ گیا ہے، چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ طوفان کا سفر مغرب کی جانب ہے، سردار سرفراز نے کہا کل سے طوفان نے شدت اختیار کر لی ہے، اس طوفان کا رخ عمان کی جانب ہے اور یہ آج رات یا کل صبح تک عمان کے ساحل کو کراس کرلے گا۔ چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق ہیکا طوفان کا اب ہمارے ایریا میں کوئی اثر نہیں ہے، ایک اور لو پریشر ایریا بھارتی گجرات کی جانب بن رہا ہے تاہم کل شام سے اس کا اثر نظر آنا شروع ہو جائے گا۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پورے ملک میں بارش کی پیش گوئی بھی کر دی ہے، سردار سرفراز نے بتایا کہ کل سے 30 ستمبر تک کراچی سمیت سندھ بھر میں بارش متوقع ہے، کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال سے مون سون کے مزید سسٹم داخل ہو رہے ہیں، شمال مشرقی اور جنوب مشرقی علاقوں میں نیا سسٹم داخل ہو سکتا ہے، جمعرات سے سسٹم کے مضبوط ہونے کا امکان ہے۔ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ جمعے سے ملک کے بالائی علاقوں میں بھی لہر کے داخل ہونے کا امکان ہے، جب کہ جمعے سے پیر کے دوران کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ کراچی میں اربن فلڈنگ کی صورت حال پیدا ہو سکتی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود قیادت کریں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے