Home / اہم خبریں / ہماری گرفتاریوں سے اگر معیشت بہتر ہوسکتی ہے بیروزگاری و مہنگائی ختم ہوسکتی ہے  یا غریبوں کو فائدہ ہوسکتا ہے تو ہم گرفتاریاں دینے کیلئے تیار ہیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ کی میرپورخاص میں صحافیوں سے گفتگو

ہماری گرفتاریوں سے اگر معیشت بہتر ہوسکتی ہے بیروزگاری و مہنگائی ختم ہوسکتی ہے  یا غریبوں کو فائدہ ہوسکتا ہے تو ہم گرفتاریاں دینے کیلئے تیار ہیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ کی میرپورخاص میں صحافیوں سے گفتگو

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پیر شفقت حسین شاہ جیلانی ایک با کردار و باخلاق انسان تھے اور جیلانی خاندان سے میرے والد سید عبداللہ شاہ کے گہرے تعلقات رہے ہیں مرحوم ضلع ناظم سے لے کر رکن قومی اسمبلی تک منتخب ہوئے اور پاکستان پیپلز پارٹی سے ہمیشہ سچے وفادار رہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج جیلانی ہاؤس میں سابق ممبرقومی اسمبلی پیر شفقت حسین شاہ جیلانی کی وفات پر ان کے بڑے بھائی سابق وفاقی وزیر پیر آفتاب حسین شاہ جیلانی سے تعزیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ نے صحافیوں کے سوال کے جواب میں کہا کہ ہماری گرفتاریوں سے اگر معیشت بہتر ہوسکتی ہے بیروزگاری و مہنگائی ختم ہوسکتی ہے  یا غریبوں کو فائدہ ہوسکتا ہے تو ہم گرفتاریاں دینے کیلئے تیار ہیں مگر جان بوجھ کر صرف پی پی پی قیادت کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے حال ہی میں ہمارے ایم این اے خورشید شاہ کو گرفتار کیا گیا ہے ہمارے حوصلے بلند ہیں سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی اعلیٰ قیادت میں ہمارے حوصلے ہمیشہ بلند رہیں گے وزیر اعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات پر سندھ بھر میں صحت کے شعبے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے مختلف اضلاع میں این آئی سی وی ڈی ہسپتال قائم کرے مفت علاج کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں جبکہ ڈینگی کے خاتمے اور کتے کے کاٹنے کے علاج کی ویکسین سندھ کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں وافر مقدار میں دستیاب کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں انہوں نے خود مختار یونیورسٹی کے حوالے سے کہا کہ کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ اور شہید بینظیر آباد کے بعد بڑا شہر میرپورخاص ہے صرف اعلان نہیں کرنا چاہتا بلکہ پلان کے تحت یونیورسٹی قائم کی جائے گی میڈیکل کالج کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میڈیکل کالج کا رُکا ہوا کام جلد شروع کرایا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ آئی بی اے پاس ہیڈ ماسٹروں کو برطرف نہیں کر رہے ہیں 17 گریڈ کی پوسٹ ہونے کی وجہ سندھ پبلک سروس کمیشن کا امتحان لازمی دینا ہوگا انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کا ہیڈ آفس اسلام آباد منتقل کرنا سندھ سے ناانصافی ہوگی اس لئے سندھ اسمبلی نے پہلے ہی مذمتی قرارداد منظور کی ہے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے ہمراہ صوبائی وزراء سید ناصر حسین شاہ، امتیاز شیخ، ہری رام کشوری لال، مکیش کمارچاؤلہ، ایم پی ایز سید ذوالفقار علی شاہ، نور احمد بھرگڑی، اعجاز ڈھامرہ، چیئرمین ضلع کونسل میر انور تالپور، کمشنر عبدالوحید شیخ، ڈی آئی جی پولیس ثاقب اسماعیل میمن، ڈپٹی کمشنر سید مہدی علی شاہ، ایس ایس پی جاوید بلوچ، ڈاکٹر دودو مہری، پارٹی عہدیدار حنیف میمن، سلام میمن، میر حسن ڈھونکائی اور دیگر بڑی تعداد میں موجود تھے۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے