تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے 16 رکنی قومی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا

سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے 16 رکنی قومی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا

لاہور (اسپورٹس ڈیسک) سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے 16 رکنی قومی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔ قومی ٹیم کے کوچ و چیف سیلکٹر مصباح الحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹیم کا اعلان کیا۔ ٹیم میں کپتان سرفراز احمد، نائب کپتان بابراعظم، محمد عامر، محمد حسنین، شاداب خان، محمد نواز، فخر زمان، عماد وسیم، حارث سہیل، محمد رضوان، عابد علی، امام الحق شامل ہیں۔ اس کے علاوہ وہاب ریاض، افتخار احمد، عثمان خان شنواری، آصف علی اور شاہین شاہ آفریدی بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران چیف سیلکٹر نے کہا کہ شعیب ملک ریٹائر ہو چکے ہیں جبکہ حسن علی کمر کی تکلیف کے باعث آرام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ون ڈے سیریز کے میچز بہت کم ہیں، ہم زیادہ سے زیادہ بلے بازوں کو موقع دینا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ احمد شہزاد اور عمر اکمل نے پی ایس ایل میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، انہیں ٹی ٹوئنٹی سیریز میں موقع دیا جائے گا۔ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ محمد حفیظ کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کیریبین لیگ کھیلنے کے لیے این او سی ملا ہوا ہے، وہ پلان کا حصہ ہیں جب بھی ٹیم کو کسی کھلاڑی کی ضرورت ہو گی اس کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 میچز کی سیریز کراچی میں کھیلی جائے گی۔ سیریز کا پہلا میچ 27 ستمبر کو کر اچی میں کھیلا جائے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

مراد میمن گوٹھ گرلز کالج اور بلوچ لائبریری منصوبوں میں بے ضابطگیوں کا نوٹس، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالج ایجوکیشن سندھ ندیم الرحمٰن میمن نے ملیر میں زیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے