تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ٹریفک پولیس لوئردیر بغیر ہلمیٹ موٹرسائیکل سواروں کے خلاف مہم جاری

ٹریفک پولیس لوئردیر بغیر ہلمیٹ موٹرسائیکل سواروں کے خلاف مہم جاری

لوئردیر (بیورو رپورٹ) ٹریفک پولیس لوئردیر کا بغیر ہلمیٹ موٹرسائیکل سواروں کے خلاف مہم جاری، اب تک چھ ہزار سے زائد موٹرسائیکل سواروں کو مختلف تھانوں اور ٹریفک ہیڈ کوارٹرمیں بند کرکے ہلمیٹ لانے پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس افیسر مالاکنڈ رینج محمد اعجاز خان، ڈسٹرکٹ پولیس افیسر لوئردیر عارف شہباز وزیر کی سخت ہدایات پر ٹریفک پولیس کے ضلعی انچارج شاد محمد خان نے بغیر ہلمیٹ اور کمسن موٹرسائیکل سواروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا اغاز کرنے کی غرض خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ ٹریفک پولیس لوئردیر کی خصوصی ٹیموں نے ٹریفک ہیڈ کوارٹر تری، تیمرگرہ شہر، تیمرگرہ بائی پاس، بلامبٹ، منڈا، معیار، ثمرباغ، رباط، خال، میدان، تالاش، گل آباد اور چکدرہ میں بغیر ہلمیٹ موٹرسائیکل سواروں کے خلاف کریک ڈاون شروع کیا اور گزشتہ ایک ہفتے کے دوران چھ ہزار سے زائد موٹرسائیکل سواروں کو لوئردیر کے مختلف پولیس تھانوں، چیک پوسٹوں اور ٹریفک ہیڈ کوارٹر میں بند کیا اور موٹرسائیکل سواروں یا انکے رشتہ داروں کی جانب سے ہلمیٹ لانے پر انہیں وارنگ دیکر چھوڑ دیا گیا۔ اس موقع پر ٹریفک انچارج شاد محمد خان اور ٹریفک ایجوکیشن یونٹ نے موٹر سائیکل سواروں کو ہلمیٹ استعمال کرنے کے فوائد اور استعمال نہ کرنے کے نقصانات سے آگاہی دی اور ان میں ٹریفک آگاہی پیملیٹ بھی تقسیم کئے گئے۔ ٹریفک انچارج شاد محمد خان کے مطابق بغیر ہلمیٹ موٹرسائیکل سواروں کے خلاف مہم ضلع بھر میں بلاتفریق اور بدستور جاری رہے گی جس میں کسی کے ساتھ کسی قسم کی نرمی و رعایت نہیں کی جاۓ گی۔ انہوں نے موٹرسائیکل سواروں سے گزارش کی کہ زخمت سے بچنے کیلئے ہلمیٹ ضرور استعمال کریں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

آسٹریلیا کے ساتھ تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے لیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان۔ احمد دانیال، عرفات منہاس اور روحیل نذیر قومی ون ڈے انٹرنیشنل سکواڈ میں شامل

لاہور، (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے