Home / اہم خبریں / ڈی پی او سیالکوٹ کی فرائض میں غفلت اور لاپرواہی برتنے والے سب انسپیکٹر سمیت 11 پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی

ڈی پی او سیالکوٹ کی فرائض میں غفلت اور لاپرواہی برتنے والے سب انسپیکٹر سمیت 11 پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی

سیالکوٹ (رپورٹ: سیدہ نزہت شہناز) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) مستنصر فیروز نے محکمہ پولیس میں اپنی روش تبدیل نہ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت ترین کاروائی کا فیصلہ کرلیا فرائض میں غفلت اور لاپرواہی برتنے والوں، شہریوں سے ناروا سلوک رکھنے والے شہریوں سے بدتمیزی سے پیش آنے والے پولیس اہلکاروں و افسران کے خلاف ڈی پی او نے قلم کی نوک تیز کرلی اسٹنٹ سب انسپکٹر پرویز اختر،،اسٹنٹ سب انسپکٹر محمد یاسین سرفراز، اسٹنٹ سب انسپکٹر مراد علی کو محکمہ پولیس سے برخاست کر دیا، سب انسپکٹر گلزار احمد کی تنزلی کرکے اسٹنٹ سب انسپکٹر بنایا اور پھر محکمہ سے جبری ریٹائرڈ کر دیا، اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد اشرف، اسسٹنٹ سب انسپکٹر میاں شفیق، کانسٹیبل عاشق حسین، کانسٹیبل سجاد اختر کو بھی جبری ریٹائر کر دیا، عادل حفیظ اور مبشر حسین کی دو سال سروس ضبط کی گئی جبکہ رانا ساجد محمود سینئر ٹریفک وارڈن کی تنزلی کرتے ہوئے ٹریفک وارڈن بنا دیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے