Home / اہم خبریں / ایک ماہ قبل پسند کی شادی کرنے والا جوڑا مسمات مرداں منگی اور غلام اکبر منگی تحفظ کیلئے پریس کلب محراب پور پہنچ گئے

ایک ماہ قبل پسند کی شادی کرنے والا جوڑا مسمات مرداں منگی اور غلام اکبر منگی تحفظ کیلئے پریس کلب محراب پور پہنچ گئے

محراب پور(رپورٹ: امداداللہ ملک) گزشتہ ماہ پسند کی شادی کرنے والا جوڑا تحفظ کیلئے پریس کلب محراب پور پہنچ گیا کھرڑا کی رہائشی مسمات مراداں منگی اور ٹنڈوغلام اکبر کا رہائشی واحد بخش منگی نے پریس کلب محراب پور پہنچ کر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہم دونوں عاقل بالغ ہیں ہم نے رضا و خوشی کیساتھ گزشتہ ماہ محراب پور کورٹ سے شادی کی ہے، پسند کی شادی کے باعث بیوی کے رشتہ دارں ہمیں کاروکاری کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں خوف کی وجہ سے ہم دربدر ہیں مسمات مراداں منگی نے بتایا کہ میرے والدین زبردستی میری شادی میری مرضی کے بغیر بڑی عمر کے شخص کیساتھ کر رہے تھے جس سے میں راضی نہ تھی اس لئے میں نے اپنی خوشی کیساتھ اپنے کزن واحد بخش منگی کیساتھ شادی کی ہے اب میرے والدین، چچا اور ماموں میرے شوہر کو سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں جھوٹے کیسوں میں پھنسانے کے پیغامات بھیجے جا رہے ہیں اس لئے ہم خوف کا شکار ہیں اور ہماری زندگیاں غیر محفوظ ہیں ہم وزیراعلیٰ سندھ، آئی جی سندھ، ڈی آئی جی شہید بے نظیر آباد، ایس ایس پی نوشہرو فیروز سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہممیں تحفظ فراہم کیا جائے اگر ہممیں کچھ بھی ہوا تو اس کی تمام تر ذمہ داری میرے والدین اور رشتہ داروں پر ہوگی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے