Home / اہم خبریں / خانیوال میڈیا کے تعاون اور نشاندہی سے پولیس کو مسائل کے حل میں آسانی رہتی ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال عمر سعید ملک

خانیوال میڈیا کے تعاون اور نشاندہی سے پولیس کو مسائل کے حل میں آسانی رہتی ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال عمر سعید ملک

خانیوال (رپورٹ: شاہد عباس سیال) خانیوال میڈیا کے تعاون اور نشاندہی سے پولیس کو مسائل کے حل میں آسانی رہتی ہے۔ ضلع بھر میں ہر منگل کو کھلی کچہری اور ہر جمعے کو جمعہ کچہری لگا رہے ہیں تاکہ عوامی مسائل کا فوری حل ہو اور پولیس سے عوامی رابطہ مزید آسان اور مستحکم ہو۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال عمر سعید ملک نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ خانیوال کی ڈسٹرکٹ باڈی سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کے نمائندگان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ پی ایف یو جے کے وفد میں صدر راؤ سلیمان، جنرل سیکرٹری رومان چوہدری، رانا عبدالستار انجم، راؤ امجد ندیم، سجاد اکبر شاہ، راؤ ناصر یامین، چوہدری اشفاق جٹ، چوہدری خرم شہزاد، شان شیخ، عمران سلیم ، شہباز بزمی، مسعود دلو، میاں ضیاء الرحمن کمبوہ و دیگر شامل تھے۔ ملاقات میں صحافی سعید بٹ کیس سمیت مختلف مسائل اور انکے حل پر بات چیت ہوئی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے