Home / اہم خبریں / سیاسی انتقام لے کر اپنی ذاتی انا کو تسکین دی جارہی ہے، علی زیدی اپنے ذاتی دوستوں کونواز رہے ہیں، صوبائی وزیر اطلاعات و محنت سعید غنی کی میڈیا سے گفتگو

سیاسی انتقام لے کر اپنی ذاتی انا کو تسکین دی جارہی ہے، علی زیدی اپنے ذاتی دوستوں کونواز رہے ہیں، صوبائی وزیر اطلاعات و محنت سعید غنی کی میڈیا سے گفتگو

کراچی ( رپورٹ: ذیشان حسین) وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ملک میں صرف سیاسی مخالفین کا احتساب کیا جارہا ہے اور ان سے سیاسی انتقام لے کر اپنی ذاتی اناکوتسکین دی جارہی ہے، نیب وزیر اعظم اور ان کی کابینہ کے چند وزراء کے اشاروں پر چل رہی ہے، اطلاعات ہیں کہ مالم جبہ کیس میں تمام ملزمان کو کلین چٹ دی جارہی ہے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ اسمبلی میں میڈیا کارنر پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گھو ٹکی واقعہ میں مندر اور دوکانوں کو نقصان پہنچایا گیا لیکن رینجرز اورپولیس نے حالات کو قابو میں کیا جب کہ میں اور ناصر شاہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایات پر وہاں گئے علماء نے واضع کیا کہ مندر پر حملہ کرنے والوں سے ان کاکوئی تعلق نہیں ہے. انہوں نے کہا کہ دونوں فریقین نے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی اجازت دی جس کے بعد ملزم گرفتار ہوئے ہیں، لیکن اگران پر الزام غلط لگایا گیا ہے تو الزام لگانے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی. انہوں نے تعاون کرنے پردونوں فریقین کا شکریہ ادا کیا. ایک سوال کے جواب میں سعید غنی نے کہا کہ میرپورخاص واقعہ ہوا ایمبولینس نہیں دی گئی جس کی وجہ سے حادثہ رونماءہوا جبکہ ایمبولینس ورکنگ تھی لیکن میڈیا میں یہ واقعہ ایسے رپورٹ کیا گیا جیسے یہ واقعہ بلاول بھٹو یا پیپلز پارٹی اور اس کی سندھ حکومت نے کروایا ہو تاہم سندھ حکومت فوری حرکت میں آئی اور ایم ایس سمیت 4 ذمہ داروں کو معطل کیا ہے جبکہ اس کی مزید انکوائری جاری ہے متاثرین کی فیملی کے بیانات بھی ریکارڈ کئے جارہے ہیں ،ایک اور سوال پر صو با ئی وزیر اطلا عا ت و محنت سعید غنی نے میڈیا کو بتایا کہ علی زیدی اپنے ذاتی دوستوں کونواز رہے ہیں جن افرادکوٹھیکے دیئے گئے ہیں ان کے خلاف ایف آئی اے اوردیگر اداروں میں تحقیقات جاری ہیں. انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت پر بی آر ٹی پر وزیراعلی کی اپنی بنائی ہوئی ٹیم نے رپورٹ دی وزیراعظم کا یہ کہنا کہ ہماری تحقیقات پہلے ہوگی پھر نیب کیس بھیجے گے بی آرٹی منصوبہ کرپشن کی داستان ہے. سعید غنی نے کہا کہ سندھ کی تقسیم یا کراچی کی علیحدگی پر ہمارا واضع موقف ہے کہ ہم کسی صورت تقسیم برداشت نہیں کریں گے پی ٹی آئی اورجی ڈی اے سندھ کی تقسیم کی مخالفت کرتے ہیں لیکن وہ ایم کیوایم کے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں. فروغ نسیم نے اس طرح کی بات کر کے دراصل ایم کیوایم کی مدد کی ہے انہوں نے پی ٹی آئی کو رگڑالگایا ہے کیونکہ ہم ایم کیوایم کی نیت سے اچھی طرح واقف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فروغ نسیم نے الطاف حسین کو نیلسن منڈیلا سے تعبیرکیا ان کی رکمڈیشن ایم کیوایم سے نہیں کسی اورجگہ سے ہوئی ہے اس پر ایم کیوایم بھی اعتراض کرچکی ہے ایم کیوایم آج ہمارے ساتھ نہیں پر اس کی حرکتوں سے ہم واقف ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے