Home / اہم خبریں / پشاور زلمی کے اشتراک سے ہونیوالی ٹی سی ایل فائنل میں چپرسان اور شمشال کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی

پشاور زلمی کے اشتراک سے ہونیوالی ٹی سی ایل فائنل میں چپرسان اور شمشال کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی

گلگت بلتستان (اسپورٹس ڈیسک) گلگت بلتستان کے خوبصورت مقام پر جاری ٹی سی ایل زلمی گرلز فٹبال لیگ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگئی ۔ لیگ کے فائنل میں چپرسان اور شمشال کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوگی۔ لیگ کے پہلے سیمی فائنل میں شمشال نے پاسو کو دو ایک سے ہرادیا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے امبرین اور شائسہ نے گول کیے۔ پاسو کی جانب سے واحد گول محسنہ نے کیا دوسرے سیمی فائنل میں چپرسان نے خیبر کو پانچ دو سے ہرادیا۔ چپرسان کی جانب سے جبین نے دو جبکہ علیمہ، حسن اور سعدیہ نے ایک ایک گول کیا۔ خیبر کی جانب سے مہرین اور کریمہ نے ایک ایک گول کیا پشاور زلمی کے اشتراک سے ہونیوالی لیگ میں آٹھ ٹیموں کی ایک سو بیس فٹبالرز ان ایکشن ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے