گلگت بلتستان (اسپورٹس ڈیسک) گلگت بلتستان کے خوبصورت مقام پر جاری ٹی سی ایل زلمی گرلز فٹبال لیگ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگئی ۔ لیگ کے فائنل میں چپرسان اور شمشال کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوگی۔ لیگ کے پہلے سیمی فائنل میں شمشال نے پاسو کو دو ایک سے ہرادیا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے امبرین اور شائسہ نے گول کیے۔ پاسو کی جانب سے واحد گول محسنہ نے کیا دوسرے سیمی فائنل میں چپرسان نے خیبر کو پانچ دو سے ہرادیا۔ چپرسان کی جانب سے جبین نے دو جبکہ علیمہ، حسن اور سعدیہ نے ایک ایک گول کیا۔ خیبر کی جانب سے مہرین اور کریمہ نے ایک ایک گول کیا پشاور زلمی کے اشتراک سے ہونیوالی لیگ میں آٹھ ٹیموں کی ایک سو بیس فٹبالرز ان ایکشن ہیں۔
![]()