Home / اہم خبریں / عاصمہ رانی قتل کیس کے ملزم کو عرب امارات سے پاکستان منتقل کردیا گیا

عاصمہ رانی قتل کیس کے ملزم کو عرب امارات سے پاکستان منتقل کردیا گیا

پشاور (نوپ نیوز) عاصمہ رانی قتل کیس کے ملزم کو عرب امارات سے پاکستان منتقل کردیا گیا، ایف آئی اے نے مجاہد آفریدی کو خیبر پختونخواں پولیس کے حوالے کر دیا، ایک دو روز میں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ بیرون ملک فرار ہونا بھی قاتل کے کام نہ آیا، کوہاٹ کی عاصمہ رانی کو انصاف ملنے کی امید روشن ہوگئی، کوہاٹ میں میڈیکل کی طالبہ کے قاتل کو ڈیڑھ ماہ بعد واپس پاکستان لایا گیا، مجاہد آفریدی کو متحدہ عرب امارات سے انٹرپول کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ ایف آئی اے حکام نے ضروری کاغذی کارروائی مکمل کرکے ملزم کو خیبر پختونخوا پولیس کے حوالے کر دیا۔ ملزم نے شادی سے انکار کرنے پر ستائیس جنوری کو عاصمہ رانی کو قتل کردیا جس کے بعد گرفتاری سے بچنے کیلئے یو اے ای فرار ہوگیا، چیف جسٹس ثاقب نثار نے بھی کیس کا ازخود نوٹس لیا تھا


عاصمہ رانی قتل کیس کے ملزم کو عرب امارات سے پاکستان منتقل کردیا گیا فائل فوٹو

About admin

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود قیادت کریں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے