Home / اہم خبریں / پاکستان مستقل امن اور استحکام کی جانب تیزی سے گامزن ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

پاکستان مستقل امن اور استحکام کی جانب تیزی سے گامزن ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

راولپنڈی (ویب ڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے سدرن کمانڈ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، آرمی چیف کو خوشحال بلوچستان پروگرام کے تحت بریفنگ دی گئی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امن کے لیے فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششوں کو سراہا، آرمی چیف نے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے ساتھ نسٹ کوئٹہ کیمپس کا بھی افتتاح کیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوان قابل ہیں، آنے والے مواقع سے فائدے کے لیے تیار رہیں۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان مستقل امن اور استحکام کی جانب تیزی سے گامزن ہے، بلوچستان کے طلبا مختلف شعبوں میں مواقعوں کے لیے خود کو تیار کریں۔ آرمی چیف نے کہا کہ مثبت اقدامات سے دیرپا امن و استحکام آیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے