Home / اہم خبریں / ساڈا حق ایتھے رکھ ۔ جنوبی پنجاب ملتان صوبہ ہمارا زندہ رہنے کا حق ہے۔ راؤ محمد خالد سیاسی و سماجی رہنما

ساڈا حق ایتھے رکھ ۔ جنوبی پنجاب ملتان صوبہ ہمارا زندہ رہنے کا حق ہے۔ راؤ محمد خالد سیاسی و سماجی رہنما

ملتان (بیورو رپورٹ) سیاسی سماجی رہنما راؤ محمد خالد نے کہا ہے کہ ساڈا حق ایتھے رکھ ۔ جنوبی پنجاب ملتان صوبہ ہمارا زندہ رہنے کا حق ہے جنوبی پنجاب ملتان صوبہ پورے جنوبی پنجاب کے لئے یکساں قابل قبول ہے۔ جنوبی پنجاب میں اپر پنجاب کے مقابلے میں تعلیم و صحت کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب ملتان صوبہ کو این ایف سی ایوارڈ میں % 25 حصہ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب ملتان صوبہ اپنی منزل کے قریب ہے اور ہر صوبے میں انتظامی بنیادوں پر نئے صوبے بننے چاہئیں انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں کم ازکم پانچ یونیورسٹیاں اور مزید پانچ میڈیکل کالجز بنائے جانے چاہیے۔ وقت کی ضرورت ہے کہ جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع میں نشتر ہسپتال اور وکٹوریہ ہسپتال کی طرز پر ایک ایک ہسپتال قائم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نام نہاد دانشور ڈی جی خان کے بلوچوں میاں والی کے پٹھانوں کو ایک قوم قرار دینے کا جھوٹا ڈرامہ کرکے تاریخ، بشریات سے اپنی کم علمی کا اعتراف کر رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ کیا ظہور دھریجہ اور رانا فراز نون نے ریونیو ریکارڈ میں اپنی قوم سرائیکی لکھوائی۔ انہوں نے کہا کہ
the new province should be created as per the desires of the people of this belt. however, ascertainment of geographical boundaries and the issue of naming the new province could be resolved by conducting a referendum.
انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب ملتان صوبہ ضروری ہے اور بن کر رہے گا۔ اب ہوائیں ہی کریں گی روشنی کا فیصلہ۔ جس دئیے میں جان ہوگی وہ دیا رہ جائے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے