تازہ ترین
Home / اہم خبریں / چھ ستمبر کے حوالے سے گذشتہ شب دی اسمارٹ اسکول ٹنڈو آدم کی جانب سے رنگارنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا

چھ ستمبر کے حوالے سے گذشتہ شب دی اسمارٹ اسکول ٹنڈو آدم کی جانب سے رنگارنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا

ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد) چھ ستمبر کے حوالے سے گذشتہ شب دی اسمارٹ اسکول کی جانب سے رنگارنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ریٹائرڈ میجر، چئیرمین بلدیہ، گورنمنٹ اسکولز کے ہیڈ ماسٹرز کی شرکت۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈو آدم دی اسمارٹ اسکول کے اونر عمران جگنو کی جانب سے گذشتہ شب جگنو میرج ہال میں چھ ستمبر کے حوالے سے رنگارنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اسکول کے طلباء و طالبات نے ملی نغمے، پاک فوج اور کشمیر کے حوالے سے ٹیبلو سمیت تقریری مقابلے کئے گئے تقریب میں ریٹائرڈ میجر مسرور احمد بیگ، چئیرمین بلدیہ مسرور احسن غوری، پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے میرپورخاص ڈویژن کے صدر فیصل خان زئی، گورنمنٹ نیوعلی گڑھ کالج کے پرنسپل یاسین آرائیں، گورنمنٹ مولانا محمد علی جوہر کے پرنسپل زاہد، گورنمنٹ سرسید کے پرنسپل احمد سومار چاکرانی، الخدمت فاونڈیشن ڈسٹرکٹ سانگھڑ کے صدر سید توحید شاہ، ڈاکٹرز، معززین شہر اور طلبہ و طالبات سمیت والدین نے شرکت کی۔ تقریب میں ٹیبلوز، ملی نغموں اور تقریری مقابلوں میں اول، دوئم اور سوئم آنے والے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے اس موقع پر پریس کلب کے ممبر وسینئر صحافی وقاص راشد یوسف زئی کو جشن آزادی کے موقع سوہنی آواز کے نام سے بہترین رسالہ شائع کرنے پر ایوارڈ بھی دیا گیا، ریٹائرڈ میجر مسرور بیگ اور چئیرمین میونسپل کمیٹی مسرور احسن غوری نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کے پروگرام نے ہمیں اپنی جنگ یاد دلائی اور ہم  آج بھی جواں ہیں اگر ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو ہم کسی بھی قیمت پر پیچھے نہیں ہٹیں گے اور ملک کا بچہ، جوان، بوڑھا فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے اور کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے