Home / اہم خبریں / پینسٹھویں ایئرمارشل نور خان قومی ہاکی چیمپین شپ، نیشنل بینک اور سوئی سدرن گیس فائنل میں پہنچ گئیں

پینسٹھویں ایئرمارشل نور خان قومی ہاکی چیمپین شپ، نیشنل بینک اور سوئی سدرن گیس فائنل میں پہنچ گئیں

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پینسٹھویں ایئرمارشل نورخان قومی ہاکی چیمپین شپ، نیشنل بینک اور سوئی سدرن گیس فائنل میں پہنچ گئیں، واپڈا کلر اور وائٹس کو شکست، سیمی فائنل کے مہمانان خصوصی 1984 اولمپکس کے فاتح کپتان منظور جونیئر اور صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن برگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر ستارہ امتیاز ملٹری تھے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام عبدالستار ہاکی سٹیڈیم کراچی میں کھیلی جانے والی 65 ویں ایئرمارشل نورخان قومی ہاکی چیمپین شپ میں کھیلے گئے سیمی فائنل مقابلوں میں ہاکی ٹیم اور ہاکی ٹیم نے فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا، پہلا سیمی فائنل نیشنل بینک اور واپڈا وائٹ کے مابین کھیلا گیا جوکہ نیشنل بینک نے 1-3 گول سے جیت لیا۔ کھیل کا آغاز تیز کھیل سے ہوا،میچ کا پہلا کواٹر برابرا رہا، جبکہ میچ کے دوسرے کواٹر میں نیشنل بینک کے فارورڈ عتیق نے فیلڈ گول کے ذریعہ اپنی ٹیم کو برتری دلادی،تیسرے کواٹر میں نیشنل بینک کے بلال قادر نے فیلڈ گول کے ذریعہ سکور کرکے اس برتری کو مستحکم کردیا جبکہ چوتھے کواٹر میں بلال قادرایک بار پھر فیلڈ کرنے میں کامیاب یوئے اور نیشنل بینک کو تین گول کی برتری دلا دی جبکہ واپڈا وائٹس کی جانب سے واحد گول فارورڈ شجیع احمد نے کیا. واپڈا وائٹ کے کوچ وقاص شریف اور مینجر شبیر تھےجبکہ نیشنل بینک کے کوچ ذیشان اشرف اورمینجر سرفراز اے خان تھے.اس میچ کو انٹرنیشنل ہاکی ایمپائر یاسر خورشید اور ہارون راشد نے سپروائز کیا جبکہ حافظ عاطف بطور ریزرو ایمپائر تھے، اس میچ کے ججز اوصاف ربانی، عبدالغفور، ایم ندیم اور مزمل تھے جبکہ خالد منیر اوراخترعلی نے بطور ٹیکنیکل آفیسر فرائض نبھائے. اسلم خان نیازی بطور اسسٹنٹ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں جبکہ اولمپین حنیف خان 65ویں ایئرمارشل نورخان قومی ہاکی چیمپین شپ میں ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ دوسرا سیمی فائینل واپدا کلراور سوئی سدرن گیس کے مابین کھیلا گیا،جو کہ سوئی سدرن نے 1-2 گول سے جیت لیا.کھیل کے آغاز میں ہی دونوں ٹیموں نے ایکدوسرے پر تابڑ توڑ حملے کیئے، میچ کے پہلے کواٹر میں علیم بلال نے گول کرکے واپڈا وائٹس کو برتری دلا دی جبکہ سوئی سدرن گیس کے مبشرنے پہلے کواٹر کے اختتام سے قبل گول کرکے اس برتری کا خاتمہ کردیا تیسرے کواٹر میں مبشر علی نے دوسرا گول کرکے سوئی سدرن ٹیم کو برتری دلا دی جوکہ میچ کے اختتام تک برقرار رہی.واپڈا کلر کے کوچ ریحان بٹ اور مینجر مرزا وحید تھے جبکہ سوئی سدرن گیس کے کوچ رانا ظہیر اور مینجراشتیاق مبین تھے. اس میچ کو انٹرنیشنل ہاکی ایمپائر سہیل اکرم جنجوعہ اورانٹرنیشنل ہاکی ایمپائرکامران نے سپروائز کیا جبکہ حمزہ بطور ریزرو ایمپائر تھے، اس میچ کے ججز عظیم خان، رفیق خان، معید خان، چوہدری منور حسین اور طارق شیخ تھے جبکہ عظمت پاشا، زاہد محمود اور جاوید اقطال نے بطور ٹیکنیکل آفیسر فرائض نبھائے.سیمی فائینل کے مہمانان خصوصی 1984 اولمپکس کے فاتح کپتان منظور جونیئراور صدرپاکستان ہاکی فیڈریشن برگیڈیئررخالد سجاد کھوکھر ستارہ امتیاز ملٹری تھے، معززمہماںان گرامی کا میچ کے آغاز سے قبل کھلاڑیوں اور آفیشلز سے تعارف کرایا گیا اس موقع پر انکے ہمراہ سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف پرائیڈ آف پرفارمنس اولمپین آصف باجوہ ، اولمپین خواجہ جنید، سابق سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف رانا مجاہد، اولمپین حنف خان، اولمپین شاہد علی خان، اولمپین افتخار سید بھی موجود تھے. سیمی فائینل کی رنگا رنگ تقریب میں بینڈ نے میچ کے آغاز سے قبل مارچ پاسٹ کیا ، سٹیڈیم میں سابق انٹرنیشنل کھلاڑی اور اولمپین بہت بڑی تعداد میں موجود تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے