Home / اہم خبریں / پینسٹھویں ایئر مارشل نور خان قومی ہاکی چیمپین شپ میں پاکستان واپڈا وائٹ، نیشنل بینک، پاکستان واپڈا کلر اور سوئی سدرن گیس کی ٹیمیں سیمی فائینل کے لئے کوالیفائی کرگئیں

پینسٹھویں ایئر مارشل نور خان قومی ہاکی چیمپین شپ میں پاکستان واپڈا وائٹ، نیشنل بینک، پاکستان واپڈا کلر اور سوئی سدرن گیس کی ٹیمیں سیمی فائینل کے لئے کوالیفائی کرگئیں

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پینسٹھویں ایئرمارشل نورخان قومی ہاکی چیمپین شپ میں پاکستان واپڈا وائٹ، نیشنل بینک، پاکستان واپڈا کلر اور سوئی سدرن گیس کی ٹیمیں سیمی فائینل کے لئے کوالیفائی کرگئیں، پاکستان آرمی کلر کو واپڈا وائٹ کے ہاتھوں شکست کا سامنا، نیشنل بینک نے نیوی کو ایک سخت مقابلہ کے بعد 0-1 گول سے ہرادیا، واپڈا کلر کے ہاتھوں کواٹرفائنل میں شکست سے پی آئی اے ایونٹ سے باہر، سوئی سدرن گیس نے پاکستان آرمی وائٹ کو 5 گول داغ ڈالے، مبشر علی کی شاندار ہیٹ ٹرک، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام عبدالستار ہاکی سٹیڈیم کراچی میں کھیلی جانے والی 65 ویں ایئرمارشل نورخان قومی ہاکی چیمپین شپ میں کھیلے گئے کواٹر فائینل مقابلے اختتام پزیر ہوئے پہلے میچ میں پاکستان واپڈا وائٹس نے پاکستان آرمی کلر کو ایک معرکہ خیز مقابلہ میں 4-5 گول سے شکست دیدی اور سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا، پاکستان آرمی کلر نے کھیل کے 5 ویں منٹ میں عبدالجبار کی مدد سے پینلٹی کارنر پر گول کے ذریعہ برتری حاصل کرلی، کھیل کے 5 ویں منٹ میں امجد علی نے پینلٹی کارنر پر گول کرکے آرمی ٹیم کی برتری کو مستحکم کردیا. پاکستان واہڈا کی جانب سے جوابی کوشش پر کھیل کے 15 ویں منٹ میں رانا وحید نے پینلٹی کارنر پر گول کرکے اس برتری کا خسارہ کم کردیا جبکہ واپڈا کے کھلاڑی عدنان بابر نے کھیل کے 21 ویں منٹ میں پاکستان آرمی کی برتری کا خاتمہ کرکے میچ کو دلچسپ بنا دیا۔ آرمی کلر کی جانب سے اویس زاہد نے کھیل کے 27 ویں اور 29 ویں منٹ میں فیلڈ گول کے ذریعہ سکور کرکے ایک بار پھر سے پاکستان آرمی کو برتری دلادی۔ پاکستان واپڈا وائٹس نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے عدنان انور اور شجیع احمد کی مدد سے دو گول کرکے برتری کا خاتمہ کردیا۔ میچ کا فیصلہ کن گول پاکستان واپڈا وائٹس کی جانب سے کھیل کے 60 ویں منٹ میں شجیع احمد نے کیا۔ واپڈا وائٹ کے کوچ وقاص شریف اور مینجر شبیر تھے جبکہ آرمی کلر کے کوچ اولمپین محمد عثمان شیخ اور مینجر صوبیدارعنصر غفور تھے۔ اس میچ کو ہارون پاشا اور امیر حمزہ نے سپروائز کیا جبکہ محمد عظیم ریزرو ایمپائر تھے، اس میچ کے ججز طاہر شریف گجر، اختر علی اور چوہدری اکرام الحق تھے جبکہ ہارون سعید اور اللہ داد نے بطور ٹیکنیکل آفیسر فرائض نبھائے، اسلم خان نیازی اسسٹنٹ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ دوسرا کواٹر فائنل میچ نیشنل بینک نے پاکستان نیوی کو ایک دندان شکن مقابلہ کے بعد 0-1 گول سے شکست دیکر جیت لیا اور سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ اس میں کا واحد گول نیشنل بینک کی جانب سے ہونہار کھلاڑی اسد اظہر نے پینلٹی کارنر کے ذریعہ کھیل کے دوسرے منٹ میں سکور کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ دونوں ٹیموں نے شاندار اور جاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور بار بار تماشائیوں سے داد سمیٹی.نیشنل بینک کے کوچ ذیشان اشرف اورمینجر سرفراز اے خان تھے جبکہ نیوی ٹیم کے کوچ جنید خان اور مینجر ایم نسیم تھے.اس میچ کو انٹرنیشنل ہاکی ایمپائر سہیل اکرم جنجوعہ اورانٹرنیشنل ہاکی ایمپائر یاسر خورشید نے سپروائز کیا جبکہ محمود علی ریزرو ایمپائر تھے، اس میچ کے ججز جاوید صادق، طاہر شریف گجر اورچوہدری منور حسین تھے جبکہ عبدالرسول جانوری اور حافظ ارشد نے بطور ٹیکنیکل آفیسر فرائض نبھائے، تیسرا کواٹر فائینل واپڈا کلر اور پی آئی اے کے مابین کھیلا گیا جو کہ ایک دلچسپ مقابلہ کے بعد واپڈا کلر نے 2-3 گول سے جیت لیا اور پی آئی اے کو سیمی فائینل کی دوڑ سے باہر کردیا. پاکستان واپڈا کلر نے میچ کے آغازمیں دوسرے منٹ میں ہی گول سکور کرکے اپنی برتری قائم کرلی، واپڈا کی جانب سے سمیع اللہ نے ایک گول جبکہ حلیم عثمان نے دو گول سکور کرکے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا اور سیمی فائینل کے لئے کوالیفائی کرایا.واپڈا کلر کے کوچ ریحان بٹ اور مینجر مرزا وحید تھے جبکہ پی آئی اے کے کوچ کامران اشرف اور مینجر قمر ابراہیم تھے.اس میچ کو انٹرنیشنل ہاکی ایمپائر عاطف ملکہ اور ایمپائر کامران نے سپروائز کیا جبکہ ارشد ریزرو ایمپائر تھے، اس میچ کے ججز اوصاف ربانی، طاہر شریف گجر، محمد علی اوراعجاز کھوکھر تھے جبکہ خالد منیر اور زاہد محمود نے بطور ٹیکنیکل آفیسر فرائض نبھائے۔ چوتھا اور آخری کواٹر فائینل سوئی سدرن گیس کمپنی نے پاکستان آرمی وائٹ کو 0-5 گول سے شکست دیکر جیت لیا۔ سوئی سدرن گیس نے میچ جیت کر سیمی فائینل کے لیئے کوالیفائی کرلیا۔ سوئی سدرن گیس کی جانب سے ہونہار کھلاڑی مبشر علی نے ہینلٹی کارنر پر گول کرکے ہیٹ ٹرک قائم کی، جبکہ عباس حیدر اور غضنفر نے ایک ایک گول کیا، سوئی سدرن گیس کے کوچ رانا ظہیر اور مینجر اشتیاق مبین تھے جبکہ آرمی وائٹ کی جانب سےکوچ شفیق اور مینجر کرنل اسد تھے.اس میچ کو وقاص بٹ اور غلام محی الدین نے سپروائز کیا جبکہ فیصل صیام ریزرو ایمپائر تھے، اس میچ کے ججز مزمل حسین، محمد ندیم، عظیم خان اورمعید خان تھے جبکہ عظمت پاشا اور جاوید اقبال نے بطور ٹیکنیکل آفیسر فرائض نبھائے
اینٹ کے سیمی فائینل 4 اگست کو جبکہ فائنل 5 اگست کو کھیلا جائیگا، جیو سپر فائنل میچ لائیو ٹیلی کاسٹ کرے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے