Home / اسلام آباد / وزیراعظم عمران خان حکومت کی ایک سالہ کارکردگی سے متعلق 18 اگست کو قوم سے خطاب کریں گے

وزیراعظم عمران خان حکومت کی ایک سالہ کارکردگی سے متعلق 18 اگست کو قوم سے خطاب کریں گے

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم عمران خان حکومت کی ایک سالہ کارکردگی سے متعلق 18 اگست کو قوم سے خطاب کریں گے اس حوالے سے وزیراعظم نے تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو ایک سالہ کارکردگی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی وزارت کی پانچ اہم کامیابیاں لکھ کر بھیجیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ باضابطہ طور پر جاری بھی کی جائے گی، پی ٹی آئی حکومت کے ایک سال مکمل ہونے پر مختلف ایونٹس بھی ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے صوبائی حکومتوں کو بھی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے