Home / اہم خبریں / سابق وزیر اعظم نواز شریف سے اظہار یکجہتی کیلئے کوٹ لکھپت جیل پہنچنے والا کارکن شہباز شریف کی گاڑی کی زد میں آ کر زخمی

سابق وزیر اعظم نواز شریف سے اظہار یکجہتی کیلئے کوٹ لکھپت جیل پہنچنے والا کارکن شہباز شریف کی گاڑی کی زد میں آ کر زخمی

لاہور (بیورو رپورٹ) سابق وزیر اعظم نواز شریف سے اظہار یکجہتی کیلئے کوٹ لکھپت جیل پہنچنے والا کارکن شہباز شریف کی گاڑی کی زد میں آ کر زخمی ہوگیا۔ اپوزیشن لیڈر نے اتفاق اسپتال جاکر کوٹ لکھپت جیل کے باہر زخمی ہونے والے کارکن کی عیادت کی۔ سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کیلئے اہلخانہ کوٹ لکھپت جیل پہنچے تو جیل کے باہر موجود کارکنان سے اپنے رہنماؤں کا پرجوش انداز میں استقبال کیا۔ کارکنان کی جانب سے قائدین پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور خوب نعرے بازی بھی کی گئی۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کوٹ لکھپت جیل پہنچے تو ان کی گاڑی کے نیچے آکر لیگی کارکن زخمی ہوگیا۔ کارکن راشد نواز شریف سے اظہار یکجہتی کیلئے گوجرانوالہ سے آیا تھا۔ شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے زخمی کارکن کو فوری طور پر اتفاق اسپتال منتقل کرنے کی ہدایت کی۔ بعد ازاں نواز شریف سے ملاقات کے بعد شہباز شریف سیدھا اتفاق اسپتال پہنچے اور حادثے میں زخمی ہونے والے کارکن کی عیادت کی۔ شہباز شریف نے ڈاکٹرز کو زخمی کارکن کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔ اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ کارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں، ان کے جذبے کو سلام پیش کرتا ہوں۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے