Home / اسلام آباد / امیر قطر کے دورہ پاکستان کے شیڈول میں تبدیلی

امیر قطر کے دورہ پاکستان کے شیڈول میں تبدیلی

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) امیر قطر شیخ تمیم حمد الثانی کے دورہ پاکستان کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے اور امیر قطر کو نتھیا گلی لے جانے کا پروگرام منسوخ کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق امیر قطر ہفتہ کی دوپہر کے بجائے شام کو پاکستان پہنچیں گے،جہاں وزیراعظم عمران خان ایئر پورٹ پر معزز مہمان کا استقبال کریں گے، پاکستان آمد کے بعد امیر قطر وزیراعظم ہاؤس جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس میں شاہی مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا، وزیراعظم ہاؤس وزیراعظم عمران خان اور امیر قطر کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوگی، اس کے بعد وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے،جہاں پاکستان اور قطر کے درمیان مفاہمت کی یاد داشتوں پر دستخط ہوں گے،وزیراعظم عمران خان مہمانوں کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے، اتوار کے روز امیر قطر کا سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کا امکان ہے، اسی روز امیر قطر ایوان صدر میں صدر عارف علوی سے ملاقات کریں گے، ملاقات کے بعد صدر مملکت امیر قطر کو اعلی ترین اعزاز سے نوازیں گے بعد ازاں معزز مہمان کےاعزاز میں ظہرانہ دیا جائے گا، تاہم امیر قطر کو نتھیا گلی لے جانے کا پروگرام منسوخ کردیا گیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے