ملتان (بیورو رپورٹ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ قانون کے مطابق محسن داوڑ اور علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جاسکتے ہیں لیکن کیا غیر ملکی قوتوں کو پاکستان میں مداخلت کی دعوت دینا محب وطنی ہے؟ ملتان میں افطار ڈنر کی بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ او آئی سی کا اجلاس نہایت اہم تھا۔ ہم نے مسلم امہ کی توجہ اسلام و فوبیہ، مقبوضہ کشمیر اور مسلہ فلسطین پر دلائی۔ ایسے اشارے بھی مل رہے ہیں کہ پاک بھارت تعلقات بہتری کی طرف جارہے ہیں، لگتا ہے اب برف بگھلے گی۔ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ اپوزیشن کی ممکنہ احتجاجی تحریک کی وجہ کیا ہے؟ اپوزیشن ہم پر کیچڑ نہ اچھالے، ہمیں مہنگائی کی وجہ اور اس کا حل بتائے۔
![]()