لندن (سپورٹس ڈیسک) لندن کے اوول گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 330 رنز بنائے۔ بنگال ٹائیگرز کی جانب سے مشفق الرحیم 78 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔ آل راﺅنڈر شکیب الحسن نے 75 ، اور سومیہ سرکار نے 42 رنز کی اننگ کھیلی۔ آخری اوورز میں بنگلہ دیش کے محمد اللہ نے خوب کھیل جمایا اور 46 رنز بنا کر نہ صرف 300 کا ہندسہ عبور کرایا بلکہ پہاڑ جیسا ہدف مقرر کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ جنوبی افریقہ کے فیہلوک وائیو، کرس مورس اور عمران طاہر نے 2، 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ بعد ازاں بنگلا دیش کی جانب سے تمیم اقبال اور سومیہ سرکار نے اننگز کا آغاز کیا اور ابتداء میں دونوں بلے بازوں نے جارحانہ کھیل مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو 60 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ تمیم اقبال نے 16 رنز بنائے جبکہ سومیہ سرکار نے 42 رنز کی اننگز کھیلی۔ دو وکٹیں گرنے کے بعد شکیب الحسن اور مشفیق الرحیم نے پروٹیز بولرز کی ایک نہ چلنے دی اور دونوں کھلاڑیوں نے بالترتیب 75 اور 78 رنز کی اننگز کھیلیں۔ محمد متھن نے 21 اور مصدق حسین نے 26 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ محمد اللہ نے 46 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔
![]()