بینکاک (رپورٹ: عمران یوسف کسانہ) پاکستان مسجد بینکاک میں ختم قرآن کی تقریب میں عالم مسلمہ اور ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ بینکاک میں موجود پاکستان مسجد جوکہ پاکستان نژاد پٹھان اور دوسری کمیونٹی کی پاکستان سے محبت کی عکاسی کا ایک منفرد نمونہ ہے۔ اس میں مسلمانوں کے لیے خصوصی سحری و افطاری کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ اسی طرح تھائی لینڈ کے دوسرے شہروں میں بھی جہاں جہاں پر پاکستانی نژاد پٹھان کمیونٹی اور پاکستانی کثرت میں پائے جاتے ہیں وہاں پر پاکستان مسجد کے نام سے مساجد دیکھنے کو ملتی ہیں۔ بینکاک میں موجود پاکستان مسجد میں پرتپاک سحری افطاری کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ پاکستان مسجد میں 28 ویں رمضان المبارک کی شب نماز تراویح میں ختم قرآن کے موقع پر سفیر پاکستان عاصم افتخار احمد اور ایمبیسی کہ باقی عملے کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا۔ جس پر سفیر پاکستان نے تمام پاکستانیوں کے ساتھ مل کر نماز تراویح ادا کی اور قرآن مجید فرقان حمید سنا۔ تراویح میں ختم قرآن کے بعد حافظ مولانا عزیر نے خصوصی بیان کیا اور قرآن کریم کی فضیلت بیان، تلاوت قرآن کے آداب اور اس کا ثواب اور قرآن پاک کی حفاظت پر بیان کیا کہ حق تعالیٰ شانہٗ نے قرآن حکیم کی حفاظت کا ایسا انتظام فرمایا کہ کوئی جدید سے جدید ترین سائنسی ایجاد، شیطانی حربہ یا سازش قرآن مجید کے کسی لفظ، حرف، زبر، زیر اور پیش میں رد و بدل نہیں کرسکتی۔ آخر میں میں امت مسلمہ اور پاکستان کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ اور تمام نمازیوں میں شیرینی تقسیم کی گئی۔
![]()