Home / اہم خبریں / شکارپور میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان ہونے والے مقابلے میں ایس ایچ او اور اے ایس آئی شہید جبکہ تین اہلکار زخمی

شکارپور میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان ہونے والے مقابلے میں ایس ایچ او اور اے ایس آئی شہید جبکہ تین اہلکار زخمی

شکار پور (بیورو رپورٹ) شکارپور میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان ہونے والے مقابلے میں ایس ایچ او اور اے ایس آئی شہید جبکہ تین اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق رات گئے شکارپور پولیس نے کچے میں ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لئے آپریشن کیا گیا، اس دوران دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ شدید فائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ او اور اے ایس آئی شہید جبکہ تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، شہدا میں غلام شاہ مرتضیٰ میرانی اور اے ایس آئی ذوالفقار پنھور شامل ہیں، زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لئے سول اسپتال شکارپور منتقل کردیا گیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے