Home / اہم خبریں / آل پرائیویٹ اسکولز مینجمینٹ ایسوسی ایشن سندھ کی جانب سے افطار و ڈنر تقریب کا اہتمام، ماہر تعلیم، سیاسی، سماجی و مذہبی عمائدین، بزنس کمیونٹی، وزرا، سندھ پولیس کے افسران کے علاوہ میڈیا کے نمائندوں کی بھی بھرپور شرکت

آل پرائیویٹ اسکولز مینجمینٹ ایسوسی ایشن سندھ کی جانب سے افطار و ڈنر تقریب کا اہتمام، ماہر تعلیم، سیاسی، سماجی و مذہبی عمائدین، بزنس کمیونٹی، وزرا، سندھ پولیس کے افسران کے علاوہ میڈیا کے نمائندوں کی بھی بھرپور شرکت

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) آل پرائیویٹ اسکولز مینجمینٹ ایسوسی ایشن سندھ کی جانب سے افطار و ڈنر تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں پورے سندھ سے ایسوسی ایشن کے نمائندوں کے علاوہ کراچی شہر سے پرائیویٹ اسکولز مالکان کی کثیر تعداد۔ ماہر تعلیم، سیاسی، سماجی و مذہبی عمائدین، بزنس کمیونٹی کے وفد، وزرا اور سندھ پولیس کے افسران کے علاوہ میڈیا کے نمائندوں نے بھی بھرپور شرکت کی۔ جبکہ اپسما میرپورخاص کے ایک وفد نے ریجنل صدر فیصل خان زئی کی قیادت میں اس پروقار تقریب میں شرکت کی۔ تقریب کے آخر میں شہید چیئرمین سید خالد شاہ اور دیگر مرحومین کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی جبکہ پاکستان کی سلامتی و استحکام کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔ اپسما سندھ کے چیئرمین سید طارق شاہ نے تمام شرکاء محفل کا شکریہ ادا کیا خاص طور پر سکھر، میرپورخاص، جھڈو، حیدرآباد، ٹنڈو آدم و دوردراز سے آئے ہوئے اپسما نمائندوں کا شکریہ ادا کیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے