میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) مسجد اقصیٰ پولیس ہیڈ کواٹر میرپورخاص میں ختم القرآن کی سادہ پروقار تقریب، محکمہ پولیس کی ترقی و ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق مسجد اقصیٰ پولیس ہیڈ کواٹر میرپورخاص میں 27 ویں رمضان المبارک کی شب تراویح میں ختم القرآن کی سادہ پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر پولیس کے شہداء اور مرحومین کے درجات کی بلندی اور مغفرت کیلئے دعا کی گئی جبکہ محکمہ پولیس کی ترقی، ملکی سلامتی اور خوشحالی کیلئے بھی دعا کی گئی، تقریب میں سینیئر سپرینٹنڈنٹ آف پولیس میرپورخاص جاوید بلوچ اور محکمہ پولیس کے دیگر افسران و اہلکاروں نے بھی شرکت کی بعد ازاں ایس ایس پی میرپورخاص نے علمائے کرام کو ختم القرآن کی مبارکباد دی اور ہار پہنائے۔
![]()