Home / اہم خبریں / مسجد اقصیٰ پولیس ہیڈ کواٹر میرپورخاص میں ختم القرآن کی سادہ پروقار تقریب، محکمہ پولیس کی ترقی و ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں

مسجد اقصیٰ پولیس ہیڈ کواٹر میرپورخاص میں ختم القرآن کی سادہ پروقار تقریب، محکمہ پولیس کی ترقی و ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) مسجد اقصیٰ پولیس ہیڈ کواٹر میرپورخاص میں ختم القرآن کی سادہ پروقار تقریب، محکمہ پولیس کی ترقی و ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق مسجد اقصیٰ پولیس ہیڈ کواٹر میرپورخاص میں 27 ویں رمضان المبارک کی شب تراویح میں ختم القرآن کی سادہ پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر پولیس کے شہداء اور مرحومین کے درجات کی بلندی اور مغفرت کیلئے دعا کی گئی جبکہ محکمہ پولیس کی ترقی، ملکی سلامتی اور خوشحالی کیلئے بھی دعا کی گئی، تقریب میں سینیئر سپرینٹنڈنٹ آف پولیس میرپورخاص جاوید بلوچ اور محکمہ پولیس کے دیگر افسران و اہلکاروں نے بھی شرکت کی بعد ازاں ایس ایس پی میرپورخاص نے علمائے کرام کو ختم القرآن کی مبارکباد دی اور ہار پہنائے۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے