Home / اہم خبریں / گجرات پولیس 70 کروڑ روپے کرپشن اسکینڈل کیس کے ملزم سابق ڈی پی او گجرات ایس ایس پی رائے اعجاز دل کے عارضے میں مبتلا

گجرات پولیس 70 کروڑ روپے کرپشن اسکینڈل کیس کے ملزم سابق ڈی پی او گجرات ایس ایس پی رائے اعجاز دل کے عارضے میں مبتلا

لاہور (بیورو رپورٹ) سابق ڈی پی او گجرات ایس ایس پی رائے اعجاز بھی نیب کے کیس کے بعد درد دل کا مرض نکلا۔ احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے کیس پر سماعت کی، احتساب عدالت میں گجرات پولیس 70 کروڑ روپے کرپشن اسکینڈل کیس کی سماعت، عدالت نے سابق ڈی پی او رائے اعجاز، کامران ممتاز سمیت نو ملزمان کے 17 جون تک جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی۔ ملزمان کو آئندہ تاریخ سماعت پر دوبارہ پیش کرنے کا حکم۔ سابق سی ٹی او لاہور ڈی پی او گجرات رائے اعجاز کو عدالت میں پیش نہ کیا گیا۔ جیل انتظامیہ کا کہنا تھا کہ رائے اعجاز کارڈیالوجی ہسپتال میں زہر علاج ہیں جسکی بناء پر احتساب عدالت میں پیش نہ کیا گیا کوٹ لکھپت جیل انتظامیہ کی جانب سے رائے اعجاز کی میڈیکل رپورٹ پیش کی گئی۔ نیب تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ دو ملزمان کو پلی بارگینگ کے بعد رہا کر دیا گیا تھا، نیب نے رائے اعجاز کو کراچی سے گرفتار کیا تھا، رائے اعجاز پر پرپولیس ملازمین کی مبینہ کروڑوں روپے کی وردیاں ہڑپ کرنے کا الزام ہے، پولیس کی گاڑیوں کو ملنے والا ڈیزل اور بڑے پیمانے پر صوابدیدی فنڈزخورد بورد کرنے کا بھی الزام ہے، رائے اعجاز پر ستر کروڑ روپے کرپشن کے الزمات بھی عائد ہیں، سابق ڈی پی او کامران ممتاز نے دوران تعیناتی 50 ٹرانزکشنز سے 95 ملین کی رقم نکلوائی، جبکہ 9 اتھارٹی لیٹرز جاری کئے گئے جن سے 40 ملین کی رقم نکلوائی گئی، ملزم کامران ممتاز 2015 اور 2016 میں بطور ڈی پی او گجرات تعینات رہے، ملزم کی تعیناتی کے دوران پولیس فنڈز میں مجموعی طور پر 55 کروڑ روپے کی مبینہ خرد برد کی گئی، فنڈز میں خرد برد کیسز کی تفتیش، بوگس پٹرول بلز، جعلی الائونسز اور شہداء فنڈز کی مد میں کی گئی، اس دوران 6 کروڑ روپے مبینہ طور پر بوگس بلوں کی مد میں خرد برد ہوئے، نیب لاہور حکام کی جانب سے تحقیقات کیلئے ملزم کو بیرون ملک سے واپس پاکستان بلوایا گیا، اسکے علاوہ ستر کروڑ روپے کرپشن سکینڈل میں رائے ضمیر شامل تفتیش ہیں جوکہ تاحال گرفتار نہ ہوسکے، نیب ٹیم نے رائے ضمیر کی گرفتاری کے لیے انکے آبائی علاقے پنڈی بھٹیاں میں چھاپہ مارا تھا، رائے ضمیر بھی ڈی پی او گجرات رہے ہیں اور رائے اعجاز کے والد ہیں، اسکے علاوہ گجرات پولیس کرپشن سکینڈل میں ملوث سابق ڈی پی او سہیل ظفر چھٹہ اور کامران ممتاز بھی شامل تفتیش ہیں، ان افسران پر پولیس ملازمین کی مبینہ کروڑوں روپے کی وردیاں ہڑپ کرنے کا الزام ہے، پولیس کی گاڑیوں کو ملنے والا ڈیزل اور بڑے پیمانے پر صوابدیدی فنڈز خورد برد کرنے کا بھی الزام عائد ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے