Home / اہم خبریں / پشاور ٹاؤن پولیس نے خریداری میں مصروف شہریوں کی گاڑیوں سے لیپ ٹاپ، موبائل فون اور دیگر قیمتی اشیاء چوری کرنے والے دو افغان ملزمان کو گرفتار کرلیا

پشاور ٹاؤن پولیس نے خریداری میں مصروف شہریوں کی گاڑیوں سے لیپ ٹاپ، موبائل فون اور دیگر قیمتی اشیاء چوری کرنے والے دو افغان ملزمان کو گرفتار کرلیا

پشاور (رپورٹ: اصغر خان) پشاور ٹاؤن پولیس نے خریداری میں مصروف شہریوں کی گاڑیوں سے لیپ ٹاپ، موبائل فون اور دیگر قیمتی اشیاء چوری کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان منظم گروہ سے تعلق رکھتے ہیں جن کا تعلق ہمسایہ ملک افغانستان سے ہے۔ ملزمان خصوصی طور پر عید کے دوران وارداتیں کرنے کی غرض سے ہمسایہ ملک سے آئے تھے۔ ملزمان کے قبضہ سے نسیم اور شاہ وزیر نام کے افغانی پاسپورٹ بر آمد۔ ملزمان خصوصی طور پر مشہور برانڈز کے آؤٹ لیٹ/ سٹورز پر خریداری کے لئے آنے والے شہریوں کو نشانہ بناتے تھے۔ ملزمان نے حال ہی میں لیڈی ڈاکٹر کی گاڑی سے بھی لیپ ٹاپ چوری کیا تھا۔ ملزمان موقع ملنے پر گاڑی کے سامنے آ کر جعلسازی کے ذریعے بھی وارداتیں کرتے تھے۔ ملزمان کے قبضہ سے دو عدد لیپ ٹاپ اور 10 ہزار روپے برآمد۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے