پشاور (رپورٹ: اصغر خان) پشاور کے علاقے گلبہار میں کے پی فوڈ اتھارٹی کے انوسٹی گیشن ونگ اور نائٹ سکواڈ نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے گل بہار میں دو نمبر چائے بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر دو ہزاروں کلو گرام مضر صحت چائے کی پتی تلف کردی ہے۔ چائے کی پتی میں گڑ چھلکوں کی ملاوٹ بھی کی جاتی تھی۔ کے پی فوڈ ترجمان کے مطابق شُبہ بازار میں دکان سے پانچ سو لیٹر پاوڈر ملا دودھ اور تین سو کلوگرام دہی تلف کر دی گئی جس میں خشک دودھ کی ملاوٹ کر کے عوام کو دھوکہ دیا جاتا تھا ۔اتھارٹی نے دونوں مقامات کو سیل کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ڈی جی کے پی فوڈ اتھارٹی ریاض خان محسود کا کہنا ہے کہ عوام مطمئن رہے، فوڈ اتھارٹی جاگ رہی ہے۔آپریشن میں انوسٹی گیشن ونگ کے چیف محمد شعیب خان، کوآرڈینیٹر اکبرخان اور نائٹ اسکواڈ کیپٹن خالد خان خٹک نے اپنی ٹیموں سمیت حصہ لیا۔
![]()