میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ کا یوم علی کرم الله وجہہ کے موقع پر نکالے جانے والے تمام جلوسوں کے روٹس کا معائنہ اور ضلعی سطح پر سیکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات کو یقینی بنانے کے احکامات۔ اس موقع پر جلوسوں کے منتظمین بھی ان کے ہمراہ موجود تھے، بعد از معائنہ ضلعی سطح پر سکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کردیئے گئے، جن کی ہدایات پر ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال اور درپیش چیلنجز کو سامنے رکھتے ہوئے ضلعی سطح پر پاکستان رینجرز سمیت قانون نافذ کرنیوالے دیگر اداروں سے بعد از مشاورت یوم علی کرم الله وجہہ کی مناسبت سے کنٹی جینسی و سکیورٹی پلان مرتب کرلیا گیا ہے تاکہ سیکیورٹی صورتحال کو مزید مستحکم بناتے ہوئے عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔ سکیورٹی پلان کے تحت ضلع بھر میں تمام پولیس نفری کو ریڈ الرٹ کردیا گیا ہے اور ہر سطح پر تمام اسٹیک ہولڈر کے تعاون سے وال چاکنگ, مذہبی, مسلکی منافرت, اشتعال انگیزپمفلٹس, بینرز, ہینڈ آؤٹس یا دیگر مواد کی تقسیم کے ساتھ ساتھ اشتعال انگیز تقاریر کی روک تھام کے علاوہ لاؤڈ اسپیکرز ایکٹ پر بھی عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ یوم علی کرم الله وجہہ کے مرکزی جلوس کے روٹس پر سیکیورٹی کے خصوصی اقدامات کے تحت بم ڈسپوزل اسکواڈ سے سوئپنگ, کلیئرنس, منتخب کردہ بلند عمارتوں پر شارپ شوٹرز کی تعیناتی, گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی پارکنگ کو مناسب فاصلے پر رکھنے, انر و آؤٹر کارڈن, ہیڈ اینڈ ٹیل پر پولیس کمانڈوز کی تعیناتی, ایڈوانس انٹیلی جینس کلیکشن و شیئرنگ, رینڈم اسنیپ چیکنگ, پیٹرولنگ, پکٹنگ وغیرہ کے امور کو ہر سطح پر انتہائی ٹھوس اور غیر معمولی بنایا گیا ہے۔ تمام مساجد، امام بارگاہوں , مدارس , مزارات , درسگاہوں وغیرہ پر سیکیورٹی مزید سخت کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر ایسے کھلے مقامات جہاں پر اس خصوصی دن کی مناسبت سے مجالس, وعظ , درس , بیان وغیرہ کا اہتمام کیا جارہا ہو تھانہ جات کے سطح پر سیکیورٹی اقدامات کو فول پروف بنایا گیا ہے۔ یوم علی کرم الله وجہہ کے سیکیورٹی پلان کے تحت پولیس ریزرو پلاٹونز, اینٹی رائٹس پلاٹونز کو بھی تیار اور الرٹ حالت میں رکھا جائے گا جبکہ ضلعی سطح پر پولیس کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے، تاہم احکامات/ہدایات کی بروقت شیئرنگ اور تعمیلی احکامات کا بھی وائرلیس اسٹاف کو پابند بنایا گیا ہے۔ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے اور شہریوں کو پریشانی سے بچانے کے لیئے یوم علی کرم الله وجہہ کی مناسبت سے خصوصی ٹریفک پلان ترتیب دے دیا گیا ہے اور اس حوالے سے تمام تر متبادل روٹس سے شہریوں کو آگاہ رکھا جائے گا جبکہ ٹریفک پولیس کی تعیناتی کے لیئے بھی تمام ضروری امور کو یقینی بنایا گیا ہے۔
![]()