Home / اہم خبریں / پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی 100 انڈیکس میں 850 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی 100 انڈیکس میں 850 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر آج بھی زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے جبکہ 100 انڈیکس میں 850 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جمعرات کو بھی کاروباری ہفتہ کے چوتھے روز اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 850 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 35 ہزار 437 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔ اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز سے ہی مثبت رجحان موجود ہے۔ ابتدائی آدھے گھنٹہ کے دوران ہی کے ایس ای 100 انڈیکس 559 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 35 ہزار 194 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔ گزشتہ روز ڈالر کی کمی کے اثرات اسٹاک مارکیٹ پر بھی نظر آئے جبکہ کاروباری حضرات کی جانب سے سرمایہ نکالنے کا سلسلہ تھم گیا اور شیئرز کی لین دین عروج پر رہی۔ کاروبار کے آغاز سے ہی مارکیٹ میں شیئرز کی خریدوفروخت میں تیزی نظر آ رہی ہے جبکہ سرمایہ دار بھی اسٹاک مارکیٹ میں بہتری کے باعث مطمئن نظر آ رہے ہیں۔اسٹاک مارکیٹ میں ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 33,289,890 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 1,241,565,342 بنتی ہے۔ گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی نظر آئی اور کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس مثبت زون میں ہی ٹریڈ کرتا نظر آیا جبکہ 100 انڈیکس 1195 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 34 ہزار 637 پوائنٹس پر بند ہوا۔ گزشتہ تین ماہ کے دوران بدھ کو پہلی بار 100 انڈیکس بلند ترین سطح پر ٹریڈ کرتا نظر آیا۔ منگل کو بھی کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا تھا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 191 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 33 ہزار 442 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں کوالیفائر کا جوش عروج پر، ٹکٹس کی تفصیلات جاری

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے 28 اپریل کو نیشنل بینک سٹیڈیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے