Home / اہم خبریں / محکمہ خوراک خیبرپختونخوا نے کارروائی کرتے ہوئے ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کرنے والے 4 دکانوں کو حراست میں لیتے ہوئے 1600 لیٹر سے زائد ملاوٹ شدہ دودھ، دہی اور مکھن ضائع کردیا

محکمہ خوراک خیبرپختونخوا نے کارروائی کرتے ہوئے ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کرنے والے 4 دکانوں کو حراست میں لیتے ہوئے 1600 لیٹر سے زائد ملاوٹ شدہ دودھ، دہی اور مکھن ضائع کردیا

پشاور (بیورو رپورٹ) محکمہ خوراک خیبرپختونخوا نے کارروائی کرتے ہوئے ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کرنے والے 4 دکانوں کو حراست میں لیتے ہوئے 1600 لیٹر سے زائد ملاوٹ شدہ دودھ، دہی اور مکھن ضائع کر دیا۔ ملک کے دیگر شہروں کی طرح مانسہرہ میں بھی محکمہ خوراک خیبر پختونخوا کی جانب سے ملاوٹ شدہ اشیا کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی ضمن میں جاری کیے گئے ایک اعلامیے میں بتایا گیا کہ اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر شوکت سلطان نے ملاوٹ کے کاروبار میں ملوث دودھ دہی کی 2 دکانیں سیل کر کے 4 دکانداروں کو حراست میں لے لیا۔ اعلامیے کے مطابق اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر نے ملاوٹ میں ملوث دکانداروں سے ایک ایک لاکھ سے زائد جرمانے وصول کیے۔ محکمہ خوراک کی ٹیم نے کارروائی کے دوران ضبط شدہ 16 سو لیٹر سے زائد ملاوٹ شدہ دودھ، دہی اور مکھن ضائع کردیا۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے