اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وزیر اعظم عمران خان نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ سے ان کے جواں سالہ فرزند کے انتقال پر دلی دکھ اور گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے قمر زمان کائرہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے قمر زمان کائرہ کے بیٹے کے درجات کی بلندی کے ساتھ ساتھ کائرہ خاندان کے لیے صبر جمیل کی بھی دعا کی۔ واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے اسامہ قمر اپنے دوست حمزہ کے ہمراہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے، عینی شاہدین کے مطابق موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے یہ حادثہ پیش آیا تھا۔
![]()