میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) صوبائی وزیر ماحولیات، ماحولیاتی تبدیلی، انفارمیشن سائنس ٹیکنالوجی کوسٹل ڈیولپمنٹ محمد تیمور تالپور نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے صوبہ سندھ کے 120 بلین روپے روک لئے ہیں جس کی وجہ سے سندھ حکومت کو ترقیاتی کاموں اور عوامی بھلائی کے منصوبوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تاہم سندھ حکومت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات پر ڈویژن اور ضلعی سطح پر ماحولیاتی مسائل کی بہتری کیلئے میں خود اجلاس کررہا ہوں اس امر کا اظہار انہوں نے کمشنر آفس ہال میرپورخاص میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کی غلط معاشی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستانی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے جس کی وجہ سے پاکستان کی معیشت 50 سال پیچھے چلی گئی ہے ایک سوال کے جوا ب میں انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی مسائل کو حل کرنے اور بہتری لانے کے کام کی نگرانی کیلئے میں خود ڈویژن اور ضلعی سطح پر ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ افسران سے اجلاس کررہا ہوں تاکہ ماحولیاتی مسائل کی بہتری کیلئے جامع منصوبہ بندی کی جائے تیمور تالپور نے کہا کہ افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ فاریسٹ پلانٹیشن کے حوالے سے وزیر اعظم کے اجلاس میں صوبوں سے وزراء اعلیٰ کو مدعو کیا گیا تھا جس میں وزیر اعلیٰ کی نمائندگی میں نے کی جس میں ٹری پلانٹیشن کیلئے 50 فیصد وفاقی حکومت اور 50 فیصد صوبائی حکومت دینے کے احکامات ملے جبکہ انہوں نے نہ خیبرپختونخواہ کیلئے رعایت دیتے ہوئے کہا کہ صوبہ 33 فیصد اور وفاق اس مد میں 67 فیصد امداد دیگا انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ اب وہ تمام صوبوں کے بجٹ سے وہ 40 فیصد کٹوتی کریں گے جوکہ دکھ بھراعمل ہے جس سے نہ صرف سندھ میں جاری ترقیاتی اور سماجی کام میں رکاوٹیں ہونگی مگر خدشہ ہے کہ سرکاری ملازمین کو تنخواہیں دینے کا عمل بھی متاثر نہ ہو ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر نے کہا کہ کاٹن جننگ فیکٹریاں شہری علاقوں میں ماحولیاتی قوانین و ضوابط پر عمل نہیں کریں گی تو ان کے خلاف کاروائی کرکے شہرسے باہر منتقل کیا جائے گا شوگر ملوں کے کیمیکل کا پانی کی نکاسی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ شوگر ملوں کے مالکان کو 2 سالوں کا وقت دیا گیا تھا کہ اگر انہوں نے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ نہ لگایا تو ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی قبل ازیں صوبائی وزیر تیمور تالپور نے میرپورخاص ڈویژ ن میں ماحولیاتی مسائل کی بہتری کیلئے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ افسران سے اجلاس کیا جس میں میونسپل واٹر ڈرینج نظام، سالڈ ویسٹ نظام، اینٹوں کے بھٹوں سے نکلنے والا دھواں کے ماحول پر پڑنے والے اثرات، پینے کے پانی کیلئے مناسب نظام، شوگر ملوں کے کیمیکل پانی کے نکاسی نظام، کاٹن جننگ فیکٹریوں کا دھواں اور دیگر ماحولیاتی مسائل کے متعلق تفصیلی غور و خوض کیا گیا اجلاس میں کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ماحولیاتی مسائل کے حل کیلئے موئثر اقدامات کر رہی ہے اس ضمن میں محکمہ ماحولیات کی جانب سے مناسب منصوبہ بندی کی جائے تاکہ ان پر عمل درآمد کرایا جاسکے۔
![]()