کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) بوٹ بیسن پولیس کا جراٸم پیشہ عناصر کا مکمل صفایا کردینے کا عزم مختلف جراٸم کی درجنوں وارداتوں میں ملوث عناصر گرفتار ملزم کے خلاف مقدمے کا اندراج تفتیش شروع۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر احمد شیخ کے ماہ رمضان میں چوروں ڈکیتوں کی پکڑ دھکڑ کے حوالے سے ڈسٹرکٹ کے تمام ایس ایچ اوز کو سخت ترین ہدایات۔ ایس ایس پی ساؤتھ سید پیر محمد شاہ، ایس پی کلفٹن سہاۓ عزیز و اے ایس پی کلفٹن عمران مرزا کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او بوٹ بیسن اشفاق ملک نے ڈاکو راج کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاٶن کو تیز کردیا۔ دوران کارروائی اہلکاروں نے ایس ایچ او بوٹ بیسن اشفاق ملک کی سربراہی میں درجنوں سے زاٸد مختلف جراٸم کی وارداتوں میں ملوث عناصر کو دپوچ لیا ملزم عنزیلہ ولد یوسف خان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزین برآمد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید چھان بین جاری ہے ایس ایچ او بوٹ بیسن اشفاق ملک کے مطابق ملزم عادی جراٸم پیشہ ہے ملزم سے مزید انکشافات کی توقع ہے ملزم سے مزید جانچ پڑتال کا سلسلہ جاری ہے۔
![]()