تازہ ترین
Home / اہم خبریں / چترال شہر اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

چترال شہر اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

چترال (نیوز ڈیسک) چترال شہر اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق چترال اور گرد و نواح میں پیر کی صبح ساڑھے پانچ بجے کے قریب زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر پر کوہ ہندوکش ریجن میں تھا جبکہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4 اشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا جب کہ کئی کچے مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

فیک نیوز کی روک تھام سندھ حکومت کا این سی سی آئی اے سے معاونت لینے کا فیصلہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ حکومت نے فیک نیوز، جھوٹی اور گمراہ کن اطلاعات کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے