کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں رضویہ پولیس کا جراٸم پیشہ عناصر کے خلاف تابڑ توڑ چھاپوں و کارروائيوں کا سلسلہ جاری ۔ 2 رکنی گینگ پر مشتمل عناصر گرفتار مقدمہ درج تفتیش شروع تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر احمد شیخ کے جراٸم پیشہ عناصر کے خلاف تمام افسران کو سخت ترین احکامات، ایس ایس پی سینٹرل راؤ عارف اسلم کے خصوصی ٹاسک پر ایس ایچ او رضویہ زوالفقار کیانی نے جراٸم پیشہ عناصر کا جینا محال کردیا کامیاب کارروائی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او رضویہ زوالفقار کیانی کی سربراہی میں 2 رکنی گینگ پر مشتمل کمسن بچوں کے گینگ کو گرفتار کیا جوکہ کراچی کے مختلف علاقوں سے موٹر ساٸیکلز کو باآسانی کھول کر فرار ہوجاتے تھے ملزمان میں شامل عبدالمعیز ولد شاہد اور محمد منیر ولد محمد اشرف کے قبضے سے مختلف ماڈلز کی موٹر ساٸیکلز برآمد، دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرہ کار کو تیز کیا جارہا ہے رابطہ کے دوران ایس ایچ او رضویہ زوالفقار کیانی نے یہ موقف اپنایا کہ ملزمان عادی جراٸم پیشہ ہیں مزید پوچھ گچھ کے سلسلے کو تیز کیا جارہا ہے۔
![]()