Home / اہم خبریں / سفارت خانہ پاکستان نے یونان کی جیلوں میں قید پاکستانیوں میں رمضان المبارک کے حوالے سے اشیاء خرد و نوش فراہم کیں

سفارت خانہ پاکستان نے یونان کی جیلوں میں قید پاکستانیوں میں رمضان المبارک کے حوالے سے اشیاء خرد و نوش فراہم کیں

ایتھنز/ یونان (رپورٹ: ملک فیصل سمرالہ) آج سفارت خانہ پاکستان یونان کی ایک کونسلر ٹیم نے کونسلر امیگریشن صفی اللہ جوکھیو کی قیادت میں ایٹیکا پولیس ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔ کونسلر امیگریشن نے ایلینز پولیس ایٹیکا کے چیف کونسٹاڈینوس سورمیلیس سے ملاقات کی اور امیگریشن کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ سفارت خانہ کی ٹیم نے ایٹیکا پولیس کے ہیڈ کوارٹر کی جیل میں پاکستانی قیدیوں تک مندرجہ ذیل اشیاء پہنچائیں، رمضان کیلینڈر، کپڑے، ٹوتھ پیسٹ، برش، صابن، ڈیٹرجنٹ پاؤڈر اور کھانے پینے کا سامان جسمیں روح افزاء، کیک رسک، کھجوریں اور سموسے وغیرہ۔ رمضان کے آئندہ آنے والے دنوں میں سفارت خانہ کی ٹیمیں مختلف کیمپس اور جیلوں کا دورہ کر کے قیدیوں میں سامان تقسیم کرے گی۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

پہلی IoBM اسکواش سیٹلائٹ چیمپئن شپ 2026 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (IoBM) نے سندھ اسکواش ایسوسی ایشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے