Home / اہم خبریں / پنجاب حکومت کی مثبت و تعمیری اور صحت مندانہ سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کا پختہ عزم کیے ہوئے ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر جام پور سید لیاقت علی گیلانی

پنجاب حکومت کی مثبت و تعمیری اور صحت مندانہ سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کا پختہ عزم کیے ہوئے ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر جام پور سید لیاقت علی گیلانی

راجن پور (رپورٹ: انعام باری) پنجاب حکومت کی مثبت و تعمیری اور صحت مندانہ سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کا پختہ عزم کیے ہوئے ہے نوجوانوں و اسپورٹس سے وابستہ کھیل اور کھلاڑی کی پرزور اپیل و فرمائش پر وزیراعلیٰ پنجاب نے ایم پی اے سردار فاروق امان اللہ خان دریشک کی تجویز و سفارش پر فاضل پور میں سپورٹس اسٹیڈیم کی تعمیر کی منظوری کے لئے باقاعدہ ڈائریکٹو جاری کر دیا ہے نوجوانوں سپورٹس سے وابستہ کھلاڑیوں و سماجی حلقوں کا وزیر اعلیٰ پنجاب و مقامی ایم پی اے سردار فاروق امان اللہ دریشک اور اسسٹنٹ کمشنر سید لیاقت علی گیلانی کو خراج تحسین اسسٹنٹ کمشنر سید لیاقت علی گیلانی نے ارباز خان دریشک، محمد جاوید، محمد جواد حسین، راؤ تنزیل احمد، سردار کلیم خان دریشک و دیگر ذمہ داران کے ہمراہ پنجاب حکومت کی طرف سے مقامی ایم پی اے سردار فاروق امان اللہ دریشک کی تجویز و سفارش پرضلع راجن پور کے اہم ترین شہر فاضل پور میں کھیلوں کی صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ اور نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لئے سپورٹس اسٹیڈیم کی تعمیر کے لئے ڈائریکٹو جاری کر دیا ہے اور فزیبلیٹی رپورٹ بھی طلب کی ہے اور جس کے لئے میں آج مجوزہ جگہ کا معائنہ بھی کر رہا ہوں جس کی حتمی رپورٹ ڈپٹی کمشنر، وزیر اعلیٰ پنجاب اور فنانس منسٹری و دیگر متعلقہ اداروں کو بھیج دی جائے گی جس پر ضلع کے سپورٹس حلقوں نوجوان کھلاڑیوں و سماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب، ایم پی اے فاروق امان اللہ خان دریشک ضلعی انتظامیہ خصوصاً اسسٹنٹ کمشنر سید لیاقت علی گیلانی کے کردار کو سراہا و اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے