نوشہرو فیروز (رپورٹ: امداد اللہ ملک) ٹرالر کی ٹکر سے موٹرسائیکل پر سوار ماں اور 8 ماہ کا نومولود کچل کر جانبحق دیور اور دو بچے محفوظ ٹرالر ڈرائیور گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق مورو کے قریب دادو روڈ گاوں باقر ابڑو کے پاس تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار مسمات ریشماں اور اس کا آٹھ ماں کا معصوم بچہ موقع پر ہی ٹرالر سے کچل کا جانبحق ہوگئے جبکہ موٹرسائیکل چلانے والا متوفیہ کا دیور اور دو بچے معجزانہ طور پر محفوظ رہے حادثے کی اطلاع پر کورائی پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر لاشوں کو اسپتال پہنچایا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثہ کے حوالے کردی گئیں ماں اور معصوم بچے کی لاشیں گھر پہنچنے پر گھر میں کہرام مچ گیا بتایا جاتا ہے جانبحق ہونے والی خاتوں مورو کے گاوں بکر بھٹو کے رہائشی تھے پولیس نے ٹرالر ڈرائیور کو گرفتار کرکے ٹرالر کو بھی تحویل میں لے لیا ہے۔
![]()